’دہاڑنے کو تیار‘، ممبئی انڈینس نے جسپریت بمرہ کی واپسی کا خطرناک ویڈیو کیا شیئر

جسپریت بمرہ اتوار کو ممبئی انڈینس کی ٹیم کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔ ممبئی کا اگلا مقابلہ رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہے۔ بمرہ اس میچ میں کھیلتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیوگریب</p></div>

ویڈیوگریب

user

قومی آواز بیورو

ممبئی انڈینس کے فینس کے لیے خوشخبری ہے۔ اسٹار تیز گیندباز جسپریت بمرہ اتوار کو ممبئی انڈینس کی ٹیم کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔ ممبئی کا اگلا مقابلہ رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ بمرہ اس میچ میں اپنا جلوہ بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

پانچ مرتبہ کی آئی پی ایل چمپئن ممبئی انڈینس نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعہ جسپریت بمرہ کی واپسی کا ایک بہترین ویڈیو شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ممبئی انڈینس نے یہ ویڈیو ’دہاڑنے کو تیار‘ کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔


ممبئی انڈینس نے جسپریت بمرہ کی واپسی کا منفرد انداز میں ویڈیو بنایا ہے۔ ویڈیو کی شروعات میں جسپریت کی اہلیہ سنجنا گنیشن اپنے بیٹے انگد کو کتاب میں سے ایک کہانی پڑھ کر سناتی ہوئی دکھائی دیں۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کیسے جسپریت بمرہ شیر کا بچہ بن کر ممبئی انڈینس سے جڑا اور وہ جنگل کا راجہ یعنی شیر بن چکا ہے۔

اس ویڈیو کو جس طرح فلمایا گیا ہے، اسے دیکھ کر کئی یوزرس کہہ رہے ہیں کہ بھائی رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ ویڈیو میں جذبات اور مضبوط تاثرات کا شاندار امتزاج دیکھنے کو ملا۔

جسپریت بمرہ کی واپسی کا ممبئی انڈینس کو بے صبری سے انتظار تھا۔ بمرہ نے بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسلنس میں ری ہیب پورا کرنے کے بعد ٹیم سے جڑنے کا فیصلہ کیا۔ بمرہ گزشتہ کئی مہینوں سے کرکٹ کے میدان سے دور ہیں۔ آخری بار وہ آسٹریلیائی دورہ کے دوران گیندبازی کرتے ہوئے نظر آئے تھے جہاں زخمی ہونے کے بعد وہ ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔


واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ سے پہلے جسپریت بمرہ کی واپسی کے اشارے دیئے تھے۔ پانڈیا نے کہا تھا، ’جسپریت بمرہ جلد ہی واپسی کریں گے‘۔ بمرہ کی واپسی سے ممبئی انڈینس کو ضرور راحت ملے گی، کیونکہ ٹیم اس مرتبہ آئی پی ایل میں امید کے مطابق مظاہرہ نہیں کر سکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔