راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف کھڑا کیا رنوں کا پہاڑ، پہلی اننگ میں 657 پر آؤٹ

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پاکستانی ٹیم کے خلاف پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، میچ کے پہلے ہی دن چار انگلش کھلاڑیوں نے سنچری اسکور کے ریکارڈ قائم کر دیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پاکستانی ٹیم کے خلاف پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 506 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ، سے شروع کیا لیکن ٹیم کے 515 رنز کے اسکور پر کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ لیام لیونگ اسٹون کو بھی نسیم شاہ نے 9 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

ہیری بروک نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور 116 گیندوں پر 5 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 153 رنز بنائے۔ بروک نسیم شاہ کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3 اور محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں آئی۔


قبل ازیں، انگلینڈ نے پہلے دن 506 رن کا بڑا اسکور کھڑا کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری انگلینڈ ٹیم نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک محض 4 وکٹ کے نقصان پر 506 رن بنا لیے۔ ایسا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے جب کسی ٹیم نے میچ کے پہلے ہی دن 500 رن کا اسکور پار کر لیا۔ اس کے علاوہ بھی انگلینڈ کی طرف سے کچھ اہم ریکارڈ توڑے گئے اور راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن ان کے لیے یادگار ثابت ہوا۔

انگلینڈ ککے سلامی بلے باز جیک کراؤلی، بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک سنچری بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔ سلامی بلے باز کے طور پر آئے جیک کراؤلی نے 111 گیندوں پر 122 رن کی اننگ کھیلی، جبکہ ان کے ساتھی بلے باز بین ڈکٹ نے 110 گیندوں پر 107 رن بنائے۔


ان کے بعد کھیلے آئے وکٹ کیپر بلے باز اولی پوپ نے بھی سلامی بلے بازوں کی طرح تیزی سے رن بنانا جاری رکھا۔ انھوں نے 104 گیندوں پر 108 رن بنائے۔ اس کے بعد پانچویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے ہیری بروک نے طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 81 گیندوں پر 101 رن بنا لیے اور ابھی آؤٹ بھی نہیں ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */