پاکستان-ویسٹ انڈیز سیریز ملتوی ہونے کی خبروں کے درمیان ’پی سی بی‘ کا بیان آیا سامنے

پی سی بی نے ایسی خبروں کو افواہ ٹھہرایا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ 8 جون سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف یک روزہ سیریز کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پاکیستان کرکٹ ٹیم کی فائل تصویر، آئی اے این ایس
پاکیستان کرکٹ ٹیم کی فائل تصویر، آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایسی خبروں کو افواہ ٹھہرایا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ 8 جون سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف یک روزہ سیریز کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تین میچوں کی سیریز آئی سی سی عالمی کپ سپر لیگ کا حصہ ہے اور سبھی میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ 12 جون کو ختم ہونے والی سیریز کے لیے ملتان کو بیک اَپ اسٹیڈیم کی شکل میں رکھا گیا ہے۔

پی سی بی کی طرف سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ’’پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو یک روزہ سیریز ملتوی ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔‘‘ پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا کہ ’’سیریز ملتوی کرنے کی کوئی بھی بات نہیں چل رہی ہے۔ ان میچوں کے انعقاد کو لے کر پی سی بی صرف آفیشیل تصدیق کا انتظار کر رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مقامی انتظامیہ کی حمایت کے بغیر پاکستان میں کوئی بھی پروگرام منعقد کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ میچ اسی جگہ پر کھیلا جائے گا جہاں پہلے کھیلے جانے کی بات چل رہی تھی۔‘‘


واضح رہے کہ پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ کھلاڑی یکم جون کو پریکٹس سیشن کے لیے راولپنڈی میں جمع ہوں گے جب کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی 5 جون کو پہنچیں گے۔ سمیع الحسن کا کہنا ہے کہ ’’یہ جاننا اہم ہے کہ بکنگ سے پہلے مہمانوں کو کہاں پہنچنا ہے، جب کہ براڈکاسٹرس اور ان کے سامانوں کو بھی وقت پر پہنچنا ہوگا۔ یہ جاننا بھی اہم ہے کہ انھیں راولپنڈی یا ملتان میں پہنچایا جائے گا یا نہیں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ہوٹل سمیت لاجسٹکس کی ضرورتوں کا بھی انتظام کرنا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت اس ہفتہ کے آخر تک ہماری رہنمائی کرے گی اور سیریز اپنے پروگرام کے مطابق چلے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔