پاکستانی کپتان دائیں انگوٹھے میں فریکچر کے سبب ٹی- ٹونٹی سیریز سے باہر

پی سی بی نے کہا ہے کہ بابر کو تھرو ٹاون سیشن کے دوران دائیں انگوٹھے کی انجری ہوئی تھی جس کے بعد انہیں کوئنسٹاؤن کے ایک اسپتال لے جایا گیا اور ایکسرے کیا گیا جس میں اس فریکچر کی تصدیق ہوگئی۔

بابر اعظم، تصویر آئی اے این ایس
بابر اعظم، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کوئنسٹاؤن: پاکستان کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم 18 دسمبر کو دائیں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کا دو ٹسٹوں کی سیریز میں کھیلنا بھی مشکوک نظر آرہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کے روز ایک ریلیز میں کہا ہے کہ بابر کو تھرو ٹاون سیشن کے دوران دائیں انگوٹھے کی انجری ہوئی تھی جس کے بعد انہیں کوئنسٹاؤن کے ایک اسپتال لے جایا گیا اور ایکسرے کیا گیا جس میں اس فریکچر کی تصدیق ہوگئی۔

اس چوٹ کی وجہ سے بابر کم سے کم 12 دنوں تک نیٹ پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اس مدت کے دوران ڈاکٹر ان کی چوٹ کی نگرانی کریں گے اور تب ہی ٹیسٹ سیریز میں ان کی شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے ماؤنٹ مونگانوئی میں ہونا ہے۔ پاکستان کے ٹی ٹونٹی کپتان شاداب خان بابر کی عدم موجودگی میں کپتانی سنبھال سکتے ہیں۔ تاہم خود لیگ اسپنر شاداب کو خود ہلکی انجری ہے جس کی وجہ سے وہ اتوار کے روز نیٹ سیشن میں صرف بیٹنگ کی۔


شاداب اسی چوٹ کی وجہ سے نومبر میں زمبابوے کے خلاف نہیں کھیلے تھے۔ پی سی بی نے کہا کہ میچ قریب آتے ہی شاداب کا کھیلنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عالمی نمبر دو ٹی 20 بیٹسمین بابر کا ٹی 20 سیریز سے باہر ہونا پاکستان کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */