ہماری گیند بازی قابل ستائش تھی: روہت

کپتان نے کہا کہ بحیثیت ٹیم ہم ہر میچ میں بہتر ہونا چاہتے ہیں۔ اگر ٹیم چاہتی ہے کہ ہم کچھ تبدیلیاں کریں تو ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

احمد آباد: ہندوستانی کپتان روہت شرما نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں چھ وکٹ سے جیت کا سہرا گیند بازوں کو دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی گیند بازی کافی قابل ستائش تھی۔ روہت نے میچ کے بعد کہا کہ ’سچ کہوں تو آج کئی مواقع پر ہم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ہم ہر میچ میں بہتر ہونا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے منصوبوں پر قائم رہے اور مجھے بہت خوشی ہوئی۔ ہم گیند کے ساتھ زیادہ دباؤ بنا سکتے تھے اور بلے بازی کے دوران اپنی وکٹ بچا کر جیت سکتے تھے۔ ہم ان معاملوں میں بہتر ہونا چاہیں گے۔ لیکن جس طرح سے ہم نے گیندبازی کی، وہ قابل ستائش تھی۔

کپتان نے کہا کہ ’بحیثیت ٹیم ہم ہر میچ میں بہتر ہونا چاہتے ہیں۔ اگر ٹیم چاہتی ہے کہ ہم کچھ تبدیلیاں کریں تو ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ون ڈے کرکٹ میں ہم نے گزشتہ کچھ وقت میں اچھا کیا ہے اور میں کھلاڑیوں کو بہتر مظاہرہ کرنے کا چیلنج کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے دو مہینوں سے کرکٹ نہیں کھیلی ہے لیکن میں گھر پر تیاری کر رہا تھا۔ بلے باز کے طور پر آپ کو لے پکڑنی ہوتی ہے اور ایکسرسائز سیشن کے بعد مجھے یقین تھا کہ میں اچھا کھیل دیکھاؤں گا۔ اس پچ پر گیندبازوں کے لیے مدد تھی اس لیے اس میچ میں ٹاس بہت اہم تھا۔ ہندوستان میں ہونے والے میچوں میں آپ کو اچھا کھیل دکھانا ہوتا ہے۔ اگر آپ ویسا کریں گے تو آپ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔ ہم ٹاس پر زیادہ انحصار نہیں کرنا چاہتے ہیں۔


اپنی شاندار گیند بازی سے پلیئر آف دی میچ بنے لیگ اسپنر یوجویندر چہل نے کہا کہ ’جب واشنگٹن نے ایک اوور میں دو وکٹ لیں تو مجھے معلوم تھا کہ دباؤ بلے بازوں پر ہے۔ میں جانتا تھا کہ اس پچ پر گیند گھوم رہی ہے اور میں مزید گیندبازی کر سکتا ہوں۔ میں نے وراٹ بھیا اور روہت بھیا سے بات کی اور اپنی لائن اور رفتار بدل دی۔ میں پچ کے مطابق اپنی بولنگ میں تبدیلی کرتا ہوں۔ جنوبی افریقہ سے واپس آنے کے بعد میں نے ہر میچ 3-4 بار دیکھا تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ مجھ سے کہاں غلطیاں ہو رہی ہیں اور میں نے دراوڑ سر اور پارس مہامبرے سر سے بھی بات کی۔ ویسٹ انڈیز کی سات آٹھ وکٹیں گر چکی تھیں اور وہ بڑے شاٹس مارنا چاہتے تھے۔ اس لیے میں رن کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔