بنگلہ دیش کے خلاف نیوزی لینڈ کا بڑا اسکور، لاتھم ڈبل سنچری کے قریب

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن یہ فیصلہ ان کے مفاد میں نہیں رہا۔ لاتھم نے ول ینگ کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 148 رنز کی زبردست شراکت داری قائم کی۔

ٹام لاتھم، تصویر آئی اے این ایس
ٹام لاتھم، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کرائسٹ چرچ: اوپنر ٹام لاتھم (ناٹ آؤٹ 186) ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گئے ہیں اور ان کی بہترین سنچری اور ڈیوون کانوے (ناٹ آؤٹ 99) کے ساتھ ان کی دوسرے وکٹ کے لیے 201 رنوں کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اتوار کو 90 اوورز میں ایک وکٹ پر 349 رنوں کا بڑا اسکور بنالیا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن یہ فیصلہ ان کے مفاد میں نہیں رہا۔ لاتھم نے ول ینگ کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 148 رنز کی زبردست شراکت داری قائم کی۔ پہلا ٹیسٹ جیتنے والے بنگلہ دیشی گیند بازوں نے پہلے دن وکٹوں کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔ شریف الاسلام نے ینگ کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو دن کی واحد کامیابی دلائی۔ ینگ نے 114 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔


لاتھم نےیہ شراکت کو ٹوٹنے کے بعد کانوے کے ساتھ مل کر رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ لاتھم نے اپنی 12ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ اسٹمپ کے وقت تک لاتھم نے 278 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 186 رنز میں 28 چوکے لگائے جبکہ ان کے ساتھی کانوے نے 148 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 99 رنز میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگا چکے ہیں۔ پہلے میچ کے ہیرو عبادت حسین اس اننگز میں 21 اوورز میں 114 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔ شریف نے 18 اوورز میں 50 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */