نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بنے دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز

ولیمسن ہندوستان کے خلاف لاء اسکورنگ ڈبلیو ٹی سی فائنل میں 49 اور 52 رن کی پاری کی بدولت 13 ریٹنگ پوائنٹس کے فائدے کے ساتھ اوور آل 900 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک پر پہنچ گئے ہیں۔

کین ولیمسن، تصویر یو این آئی
کین ولیمسن، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دبئی: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن گزشتہ ہفتے اپنی ٹیم کو آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) خطاب جیتنے کے بعد بدھ کے روز جاری آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پھر سے نمبر ایک مقام پر پہنچ گئے ہیں، ولیمسن ہندوستان کے خلاف لاء اسکورنگ ڈبلیو ٹی سی فائنل میں 49 اور 52 رن کی پاری کی بدولت 13 ریٹنگ پوائنٹس کے فائدے کے ساتھ اوور آل 900 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پر اب دوسرے مقام پر کھسک گئے ہیں۔ ولیمسن نے اس سے پہلے نومبر 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران نمبر ایک مقام حاصل کیا تھا۔

کپتان ولیمسن کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کئی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے جس میں تجربہ کار راس ٹیلر، ٹرینٹ بولٹ، ڈیوون کانوے اور کائل جیمیسن شامل ہیں۔ دوسری پاری میں ناٹ آؤٹ 47 رن بنانے اور ولیمسن کے ساتھ 96 رن کی میچ فاتحانہ شراکت داری کی بدولت ٹیلر کو تین مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 14ویں مقام پر آ گئے ہیں، جبکہ پہلی پاری میں نصف سنچری بنانے والے کانوے 18 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ وہیں جیمیسن اور بولٹ کو گیند بازی رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل میں سات وکٹ میں سات وکٹ لینے والے جیمیسن اپنے کریئر کے اعلیٰ ترین 13 ویں جبکہ بولٹ دو مقام کی چھلانگ کے ساتھ 11ویں مقام پر آ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔