ممبئی ٹیسٹ: ہندوستان کا 276 رن پر اننگ ختم کرنے کا اعلان، نیوزی لینڈ کو 540 کا انتہائی مشکل ہدف حاصل

مینک 108 گیندوں میں نو چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 62 رنز بنانے کے بعد لفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل کا میچ کا 11 واں شکار بنے۔ اعجاز نے پہلی اننگز میں تمام 10 ہندوستانی بلے بازوں کو آؤٹ کیا تھا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: ہندوستان نے اپنے سرکردہ بلے بازوں کی کارآمد شراکت کی بدولت دوسری اننگ سات وکٹ پر 276 رن پرختم کرکے نیوزی لینڈ کے سامنے دوسرے کرکٹ ٹسٹ میں جیت کے لیے 540 رنوں کا انتہائی مشکل ہدف رکھ دیا۔ ہندوستان نے تیسرے دن اتوار کو بغیر کوئی وکٹ کھوئے 69 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ مینک اگروال نے 38 اور چیتشور پجارا نے 29 رن سے اپنی اننگ کو آگے بڑھایا۔

مینک 108 گیندوں میں نو چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 62 رنز بنانے کے بعد لفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل کا میچ کا 11 واں شکار بنے۔ اعجاز نے پہلی اننگز میں تمام 10 ہندوستانی بلے بازوں کو آؤٹ کیا تھا۔ مینک اور پجارا نے اوپننگ شراکت داری میں 107 رنز جوڑے۔ مینک کے آؤٹ ہونے کے آٹھ رن بعد پجارا کو بھی اعجاز نے پویلین کی راہ دکھائی۔ پجارا نے 97 گیندوں پر 47 رنز میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ہندوستان کا دوسرا وکٹ 115 کے اسکور پر گرا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */