راجستھان کے سمجھدار عوام نے بی جے پی کی سازش، کردار اور چہرے کو پہچان لیا: اشوک گہلوت

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاستی بی جے پی ایگزیکٹو کی قرارداد کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے لوگ سمجھدار ہیں اور انہوں نے بی جے پی کی سازش، کردار اور چہرے کو پہچان لیا ہے

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاستی بی جے پی ایگزیکٹو کی قرارداد کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے لوگ سمجھدار ہیں اور انہوں نے بی جے پی کی سازشوں، کردار اور چہرے کو پہچان لیا ہے۔

گہلوت نے یہ بات بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو میٹنگ میں پہلے دن منظور کی گئی قرار پر اپنے ردعمل میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی بی جے پی کی ایگزیکٹو قرارداد جھوٹ کا پلندہ ہے۔ کسانوں کے قرض کی معافی، کسان متر اورجا یوجنا، کووڈ مینجمنٹ سمیت ہر معاملے پر اس میں صرف جھوٹ لکھا گیا ہے۔ یہ حقائق اور منطق سے بالاتر ہے اور امت شاہ یہاں آکر اور جھوٹ کے اس پلندے پر مہر لگائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگ سمجھدار ہیں۔ اس نے بی جے پی کی چال، کردار اور چہرے کو پہچان لیا ہے۔ ماضی میں بھی راجستھان کے عوام نے وزیر داخلہ کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور اس بار بھی وہ ان کے جال میں نہیں آئیں گے، چاہے وہ کتنا ہی پروپیگنڈہ کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ شکست کے خوف سے بی جے پی کے ریاستی صدر، مرکزی وزراء اور دیگر لیڈر وسائل کا غلط استعمال کر کے جھوٹے بیانات دیتے رہتے ہیں۔ 2018 میں ہماری حکومت بننے کے بعد سے ریاست میں ہوئے آٹھ اسمبلی انتخابات میں سے کانگریس نے چھ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ ہماری گڈ گورننس پر عوام کا اعتماد ہے۔ بی جے پی جو کہ دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، ان انتخابات میں اپنی ضمانت بھی نہیں بچا پائی اور تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔