آئی پی ایل میں ممبئی نے کولکاتا کو شکست دی

ممبئی کے لیے اس کے لیگ اسپنر راہل چاہر نے چار اوور میں 27 رن دے کر چار وکٹ نکالے جبکہ لیفٹ آرم اسپنر کرنال پانڈیا نے چار اوور میں 13 رن دے کر ایک وکٹ نکالا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

گزشتہ چیمپئن ممبئی انڈینس نے ناقابل یقین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو آئی پی ایل 14 کے مقابلے میں منگل کے روز 10 رن سے شکست دی اور دو میچوں میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ ممبئی نے اس طرح کولکاتا کے خلاف 28 مقابلوں میں 22 ویں جیت حاصل کی۔

کولکاتا نے کیریبیائی آل راؤنڈر آندرے رسیل (15 رن پر پانچ وکٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی چست گیندبازی سے ممبئی انڈینس کو 20 اوور میں 152 رن کے اسکور پر روک دیا تھا۔ اس وقت لگ رہا تھا کہ کولکاتا کو یہ مقابلہ جیتنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی لیکن ممبئی کے ارادے کچھ اور ہی تھے اور اس نے کولکاتا کو سات وکٹ پر 142 رن پر روک دیا اور حیران کن جیت اپنے نام کی۔


ممبئی کے لیے اس کے لیگ اسپنر راہل چاہر نے چار اوور میں 27 رن دے کر چار وکٹ نکالے جبکہ لیفٹ آرم اسپنر کرنال پانڈیا نے چار اوور میں 13 رن دے کر ایک وکٹ نکالا۔ تیز گیندباز ٹرینٹ بولڈ نے چار اوور میں 27 رن پر دو وکٹ لیے۔ بولٹ نے کولکاتا کو آخری اوور میں جیت کے لیے 15 رن نہیں بنانے دیے اور اس اوور میں دو وکٹ نکالے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔