محمد سراج 2025 میں بنے ٹیسٹ کے ’گیندباز نمبر 1‘، 36 وکٹ لینے والے مزربانی کو چھوڑا پیچھے

محمد سراج رواں سال اب تک 37 ٹیسٹ وکٹ لے چکے ہیں اور زمبابوے کے بلیسنگ مزربانی 36 وکٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز سیریز سے قبل بھی سراج نے انگلینڈ میں زبردست گیند بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>محمد سراج کی فائل تصویر</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں شائے ہوپ کا وکٹ لینے کے ساتھ ہی ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سراج رواں سال ٹیسٹ کے ’نمبر 1 گیندباز‘ بن گئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں قہر برپا کرنے کے بعد محمد سراج دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز شاندار سنچری اسکور کرنے والے شائے ہوپ کو بولڈ کرنے کے ساتھ ہی 2025 میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز بن گئے۔ انہوں نے زمبابوے کے تیز گیند باز بلیسنگ مزربانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ محمد سراج رواں سال اب تک 37 ٹیسٹ وکٹ لے چکے ہیں اور زمبابوے کے بلیسنگ مزربانی 36 وکٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ رواں ٹیسٹ سیریز سے قبل بھی سراج نے انگلینڈ میں زبردست گیند بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔

محمد سراج کے علاوہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی اس ٹیسٹ میں 51 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ دراصل ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگ میں 2 بلے بازوں نے سنچری اسکور کی۔ پہلے جان کیمپبل نے 115 رنوں کی اننگ کھیلی، اس کے بعد شائے ہوپ نے بھی 103 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ حالانکہ ان دونوں بلے بازوں کی سنچری کے باوجود ویسٹ انڈیز کو بہت زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔ ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی مڈل آرڈر تاش کے پتوں کی طرح بکھر گیا۔


ایک وقت میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے 9 کھلاڑی 311 رنوں کے اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس کے بعد 10ویں وکٹ کے لیے جسٹن گریوس (50 رن) اور جیڈن سیلس (32) نے 79 رنوں کی شاندار شراکت داری کی، جس کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم 390 رن بنا پائی۔ پہلی اننگ میں فالوآن کھیلنے کو مجبور ویسٹ انڈیز کی ٹیم اننگ کی شکست سے بچتے ہوئے ٹیم انڈیا کو 120 رنوں کا آسان ہدف دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔