جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے محمد سمیع، فٹ نس دے گئی دغا

ٹیسٹ سیریز سے محمد سمیع کا باہر ہونا ہندوستانی ٹیم کے لیے زبردست جھٹکا ہے، ان کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ میں کسی نئے گیندباز کو فی الحال شامل نہیں کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>محمد سمیع، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

محمد سمیع، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان نے ٹی-20 سیریز 1-1 سے برابری پر ختم کی اور اب وَنڈے سیریز کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ تین وَنڈے میچ کے بعد دو ٹیسٹ میچ دونوں ٹیمیں آپس میں کھیلیں گی۔ لیکن اس سے قبل بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ ٹیسٹ سیریز سے ہندوستانی تیز گیندباز محمد سمیع باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی فٹ نس دغا دے گئی ہے، جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقہ نہیں جا پائیں گے۔ علاوہ ازیں تیز گیندباز دیپک چاہر نے وَنڈے سیریز سے اپنا نام واپس لے لیا۔ انھوں نے فیملی میں میڈیکل ایمرجنسی کے سبب نام واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ چاہر کی جگہ بی سی سی آئی نے تیز گیندباز آکاش دیپ کو وَنڈے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

محمد سمیع کے بارے میں بی سی سی آئی نے جانکاری دی ہے کہ ان کی ٹیسٹ سیریز میں شرکت فٹ نس پر منحصر تھی۔ محمد سمیع کی فٹ نس کو بی سی سی آئی میڈیکل ٹیم نے منظوری نہیں دی ہے اور وہ دو ٹیسٹ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ حالانکہ بورڈ نے سمیع کی جگہ کسی دوسرے گیندباز کو شامل کیے جانے کا اعلان فی الحال نہیں کیا ہے۔


بی سی سی آئی نے یہ بھی جانکاری دی ہے کہ شریئس ایر آخری دو وَنڈے مقابلے نہیں کھیلیں گے۔ دراصل 17 دسمبر کو جوہانسبرگ میں پہلا وَنڈے میچ ختم ہونے کے بعد ایر ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ جڑ جائیں گے۔ ایسے میں وہ دوسرے اور تیسرے وَنڈے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ایر انٹر-اسکواڈ گیم میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ راہل دراوڑ، بلے بازی کوچ وکرم راٹھوڑ، گیندبازی کوچ پارس مہامبرے اور فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ بھی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ جڑیں گے۔ یہ سبھی وَنڈے سیریز کے دوران ٹیم کے ساتھ نہیں رہیں گے۔ وَنڈے ٹیم کو ہندوستان اے کے کوچنگ اسٹاف کے ذریعہ مدد فراہم کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔