محمد شامی ہندوستانی ٹیسٹ لائن اَپ کے نمبر وَن گیندباز ہیں: اجیت اگرکر

اجیت اگرکر نے کہا کہ میرے خیال سے گزشتہ کچھ برسوں میں تیز گیندبازی ہندوستان کی طاقت رہی ہے۔ بمراہ ہو یا شامی، میرے لئے دونوں ہندوستان کے ٹیسٹ لائن اپ کے نمبر ایک گیندباز ہیں۔

محمد شامی، تصویر آئی اے این ایس
محمد شامی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: سابق ہندوستانی تیزگیندباز اجیت گرکر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں ہندوستان کے تیزگیندباز اہم کردار ادا کریں گے ۔ ہندوستان کے پاس دنیا کی بہترین تیز گیندبازی حملہ ہے اور ان کے مطابق محمد شامی ہندوستانی ٹیسٹ لائن اپ کے لئے نمبر ایک گیندباز ہیں۔

اگرکر نے ہفتہ کے روز اسٹار اسپورٹس کے پروگرام گیم پلان پر ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ہندوستانی تیزگیندبازی کے رول کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم اب بھی نہیں جانتے ہیں کہ وہاں کیا صورتحال ہوگی، لیکن ہمیں یہ پتہ ہے کہ انگلینڈ میں ڈیوک گیند کے ساتھ تیزگیندبازوں کو ہمیشہ مدد ملے گی۔ آپ تصور نہیں کرسکتے کہ جون کے وسط میں پچ کتنی زیادہ سوکھی ہوگی۔ ایسے میں تیزگیندباز کا اہم کردار ہوگا اور ہندوستان کے پاس دنیا کا بہترین گیندبازی حملہ موجود ہے۔


اجیت اگرکر نے کہا کہ میرے خیال سے گزشتہ کچھ برسوں میں یہی ہندوستان کی طاقت رہی ہے۔ بمراہ ہو یا شامی، میرے لئے دونوں ہندوستان کے ٹیسٹ لائن اپ کے نمبر ایک گیندباز ہیں۔ایشانت شرما نے اپنے کیریر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس لئے یقیناً ہندوستان کی ٹیم انتظامیہ ان تین گیندبازوں کے ساتھ اترے گی اور وکٹ پر گھاس ہے تو آپ تیزگیندباز کا چوتھا متبادل بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ہندوستان نے سخت محنت کے بعد ڈبلیو ٹی سی فائنل میں اپنی دعویداری مضبوط کی ہے حالانکہ ٹیم انڈیا کو ابھی کام پورا کرنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔