موہالی ٹسٹ: جڈیجہ کی بہترین گیند بازی، سری لنکا کو فالو آن کھیلنا پڑا
جڈیجہ نے 13 اوورز میں 41 رن دے کر پانچ وکٹ لئے جبکہ بمراہ اور اشون کو دو دو اور شامی کو ایک وکٹ ملا۔

موہالی: آل راؤنڈر اور بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجہ (41 رن پر 5 وکٹ) کی گیند بازی کی مدد سے ہندوستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن اتوار کو پہلی اننگز میں 174 رن پر سمیٹ کر فالو آن کھیلنے پر مجبور کر دیا۔ سری لنکا نے 108 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور باقی چھ وکٹ 66 رنز جوڑ کر گنوا دیئے۔ جڈیجہ، جنہوں نے کل ایک وکٹ حاصل کیا، آج چار وکٹوں کے ساتھ اپنی پانچ وکٹیں مکمل کیں۔ سری لنکا کی پانچویں وکٹ 161 کے اسکور پر گری اور اس کے بعد اس کی باقی پانچ وکٹیں صرف 10 رنز کا اضافہ کر کے گر گئیں۔ جڈیجہ نے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایک ایک وکٹ جسپریت بمراہ اور محمد شامی کے حصے میں آئے۔
یہ بھی پڑھیں : کیا امریکہ پوتن کا حشر صدام جیسا کرے گا!... ظفر آغا
پتھم نسنکا نے 26 اور چریت اسلنکا نے اپنی اننگز کو ایک رن سے آگے بڑھایا۔ دونوں نے اسکور کو 161 تک لے جانے کے لیے محتاط انداز میں کھیلا، لیکن جیسے ہی بمراہ نے اسلنکا کو لیگ بیفور کیا، اس کے بعد سری لنکا کی اننگز کے سمٹنے میں زیادہ دیر نہیں لگی۔ نسنکا 133 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ دوسرے سرے پر ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی رہیں۔ جڈیجہ نے 13 اوورز میں 41 رن دے کر پانچ وکٹ لئے جبکہ بمراہ اور اشون کو دو دو اور شامی کو ایک وکٹ ملا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔