کرناٹک کے سلامی بلے باز اور کپتان مینک اگروال ریسٹ آف انڈیا کی کریں گے کپتانی

حال ہی میں ختم ہونے والی رنجی ٹرافی میں مینک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ ان کے ساتھ ابھیمنیو ایشورن اننگ کا آغاز کریں گے۔ دونوں ہی کھلاڑی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>مینک اگروال، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مینک اگروال، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ممبئی: کرناٹک کے سلامی بلے باز اور کپتان مینک اگروال یکم مارچ سے شروع ہونے والے ایرانی کپ میچ میں ریسٹ آف انڈیا کی قیادت کریں گے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جئے شاہ نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔ ریسٹ آف انڈیا ٹیم گوالیار کے روپ سنگھ اسٹیڈیم میں رنجی ٹرافی 2021-22 کی چیمپئن مدھیہ پردیش کا سامنا کرے گی۔ یہ میچ پہلے اندور میں ہونا تھا لیکن ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کو اندور منتقل کرنے کی وجہ سے ایرانی کپ کو گوالیار منتقل کرنا پڑا۔

جے شاہ نے بتایا کہ سرفراز خان بائیں انگلی میں ہیئر لائن فریکچر کی وجہ سے سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ آل انڈیا سلیکشن کمیٹی نے بابا اندرجیت کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔ حال ہی میں ختم ہونے والی رنجی ٹرافی میں مینک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ ان کے ساتھ ابھیمنیو ایشورن اننگ کا آغاز کریں گے۔ دونوں ہی کھلاڑی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مینک نے ہندوستان کے لیے اپنا آخری میچ گزشتہ سال جون میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔ ایشورن کو دسمبر 2022 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، حالانکہ انھیں الیون میں موقع نہیں ملا۔


سدیپ کمار گھرامی، یشسوی جیسوال، بابا اندرجیت اور یش دھل ریسٹ آف اندیا کے ٹاپ آرڈر کو طاقت فراہم کریں گے۔ اس سال رنجی ٹائٹل جیتنے والی سوراشٹرا کی ٹیم سے صرف وکٹ کیپر و اوپنر ہاروک دیسائی اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز چیتن سکاریا کو ریسٹ آف انڈیا اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ سوراشٹرا کے کپتان جے دیو انادکٹ آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہیں، اس لیے انہیں ریسٹ آف انڈیا میں جگہ نہیں دی گئی۔

ریسٹ آف انڈیا کی ٹیم: مینک اگروال (کپتان)، ابھیمنیو ایشورن، یشسوی جیسوال، یش دھل، بابا اندراجیت، اپیندر یادو (وکٹ کیپر)، اتیت سیٹھ، سوربھ کمار، ہاروک دیسائی، نودیپ سینی، مکیش کمار، چیتن سکاریا، آکاش دیپ، مینک مارکنڈے، پلکیت نارنگ، سدیپ کمار گھرامی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔