جے شاہ تیسری بار بنے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر، جنرل میٹنگ میں مدت کار ایک سال بڑھانے کا فیصلہ

بالی میں منعقد ہونے والی اے سی سی کی جنرل میٹنگ میں جے شاہ کو متفقہ طور پر صدر نامزد کرتے ہوئے مدت کار میں ایک سال کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جے شاہ / تصویرآئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

جے شاہ / تصویرآئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

 نئی دہلی: بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ انڈونیشیا کے بالی میں منعقدہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سالانہ جنرل میٹنگ میں مسلسل تیسری مدت کار کے لیے متفقہ طور پر صدر نامزد ہو گئے ہیں۔

شاہ کی مدت کار میں توسیع کی تجویز شری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے صدر شمّی سلوا نے دوسری بار پیش کی تھی جسے اے سی سی کے تمام ممبرس نے متفقہ طور پر اپنی حمایت دی۔ جے شاہ نے اے سی سی کے ذریعہ جاری ایک بیان میں کہا کہ ’’میں اے سی سی کے مستقل اعتماد کے لیے بورڈ کے ممبران کا شکر گزار ہوں۔ ہمیں ان شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ کھیل کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پابندِ عہد رہنا چاہئے جہاں یہ اب بھی اپنی ابتدائی صورت میں ہے۔ اے سی سی پورے ایشیا میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے پابند عہد ہے۔‘‘


واضح رہے کہ 2019 میں بی سی سی آئی کے سکریٹری بنے جے شاہ نے جنوری 2021 میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نجم الحسن سے اے سی سی صدر کا چارج سنبھالا تھا۔ وہ اے سی سی صدر کے طور پر پھر سے منتخب ہونے والے سب سے کم عمر کے صدر بن گئے ہیں۔ سلوا جئے شاہ کے ایک بار پھر اے سی سی صدر بننے پر کہا کہ ’’جے شاہ نے پورے ایشیا میں کرکٹ کو فروغ دینے اور اے سی سی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار نبھایا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اے سی سی بورڈ نے متفقہ طور پر تجویز کی حمایت کی۔ جے شاہ  کے پاس تجارتی اور نشریاتی سودوں کے ذریعے آمدنی بڑھانے کا ایک ثابت شدہ ریکارڈ ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔