جسپریت بمراہ ’پلیئر آف دی منتھ‘ ایوارڈ سے سرفراز، بارڈر-گواسکر ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا ملا انعام

جسپریت بمراہ نے بارڈر-گواسکر ٹرافی کے 5 ٹیسٹ میچوں میں کُل 32 وکٹ لیے تھے۔ اس بہترین کارکردگی کے لیے انہیں پلیئر آف دی سیریز بھی منتخب کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>بشکریہ&nbsp;@BCCI</p></div>

بشکریہ@BCCI

user

قومی آواز بیورو

آسٹریلیا میں حالیہ اختتام پذیر بارڈر-گواسکر ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو ان کی محنت کا انعام مل گیا ہے۔ بمراہ کو آئی سی سی کی جانب سے ’پلیئر آف دی منتھ‘ منتخب کیا گیا ہے۔ انہیں آئی سی سی نے دسمبر 2024 کے لیے ’پلیئر آف دی منتھ‘ کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اس ایوارڈ میں ان کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے کپتان اور تیز گیند باز پیٹ کمنز اور ساؤتھ افریقہ کے تیز گیند باز ڈین پیٹرسن کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ بمراہ کے علاوہ آسٹریلیا کی انابیل سدرلینڈ کو دسمبر ماہ کی بہترین خاتون کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

جسپریت بمراہ نے بارڈر-گواسکر ٹرافی کے 5 ٹیسٹ میچوں میں کُل 32 وکٹ لیے تھے۔ اس بہترین کارکردگی کے لیے انہیں پلیئر آف دی سیریز بھی منتخب کیا گیا تھا۔ بمراہ نے پرتھ ٹیسٹ میں 8 وکٹیں، ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 4 وکٹیں، برسبین ٹیسٹ میں 9 وکٹیں، میلبورن ٹیسٹ میں 9 وکٹیں، سڈنی میں کھیلے گئے پانچویں اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ وہ پہلی اننگ میں ہی گیندبازی کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے دوسری اننگ میں وہ ایک بھی گیند نہیں پھینک پائے تھے۔ اس کے باوجود وہ پوری سیریز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز بنے۔


2024 جسپریت بمراہ کے لیے ایک یادگار سال رہا۔ انہوں نے جون میں بھی ’پلیئر آف دی منتھ‘ ایوارڈ جیتا تھا۔ ایک سال میں 2 دفعہ پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والے جسپریت بمراہ دنیا کے واحد گیند باز بن گئے ہیں۔ اگر ہندوستانی ٹیم کی بات کی جائے تو بمراہ کے علاوہ صرف یشسوی جیسوال ہی ایسے واحد کھلاڑی ہیں جنہیں فروری 2024 میں پلیئر آف دی منتھ منتخب کیا گیا تھا۔ بمراہ سے قبل ہندوستان کی جانب سے شبھمن گل نے سال 2023 میں 2 دفعہ پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ واضح ہو کہ ’پلیئر آف دی منتھ‘ ایوارڈ کی شروعات 2021 میں ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔