جیسوال 'مشکل بین الاقوامی کرکٹ' سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملنے پر جیسوال نے کہا کہ ظاہر ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ آسان نہیں ہے لیکن میں خوش ہوں کہ میدان میں جا کر آزادانہ طور پر کھیل سکتا ہوں۔

<div class="paragraphs"><p>یشسوی جیسوال، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

یشسوی جیسوال، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

لاڈرہل: نوجوان باصلاحیت بلے باز یشسوی جیسوال کے لیے بین الاقوامی کرکٹ بھلے ہی آسان نہ ہو لیکن وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں آزادانہ طور پر کھیلنے کا لطف لے رہے ہیں۔ جیسوال نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی20 میں ناقابل شکست 84 رنز کی اننگ کھیل کر ہندوستان کو فتح دلائی۔ اپنا دوسرا ٹی-20 کھیل رہے جیسوال نے 51 گیندوں میں 11 چوکے اور تین چھکے لگائے، جس کی مدد سے ہندوستان نے 17 اوور میں 179 رنوں کا ہدف حاصل کرلیا۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملنے پر جیسوال نے کہا کہ ظاہر ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ آسان نہیں ہے لیکن میں خوش ہوں کہ میدان میں جا کر آزادانہ طور پر کھیل سکتا ہوں۔ میں ٹیم انتظامیہ اور ہاردک (پانڈیا) بھائی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے۔ جیسوال نے کہا، "میرے دماغ پر اس کا بہت مثبت اثر پڑتا ہے۔ میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں اور پلان کے مطابق اپنے آپ کو ظاہر کرتا ہوں۔ میں تیزی سے رن بنانے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا سکوں۔


چوتھے ٹی-20 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر178 رنز ہی بناسکی، حالانکہ جب جیسوال اور شبھمن گل ہندوستانی اننگ کا آغاز کرنے آئے تو بلے بازی آسان لگنے لگی۔ اس جوڑی نے پاور پلے میں 66 رنز جوڑے، جبکہ 10 اوورز میں 100 ر نزتک پہنچ گئی۔ گل-جیسوال نے پہلے وکٹ کے لیے 165 رنز جوڑ کر ہندوستان کے لئے ٹی-20 انٹرنیشنل میں سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ قائم کیا۔ گل 47 گیندوں پر تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد جیسوال اور تلک ورما نے ہندوستان کو ہدف تک لے جانے کے لیے رسمی کارروائیاں مکمل کیں۔

جیسوال نے کہا، "میرا ارادہ ہمیشہ رنز بنانا ہوتا ہے۔ گل کے ساتھ شراکت شاندار تھی۔ جس طرح سے ہم رنز حاصل کر رہے تھے اور ایک دوسرے کے ساتھ بات کر رہے تھے، وہ بہترین تھا۔ اس نے کافی عمدہ بلے بازی کی۔ جس طرح سے وہ اسٹرائیک روٹیٹ کر رہا تھا، شراکت داری کے لئے وہ واقعی اہم ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔