کورونا وباء کے سائے میں آئی پی ایل کے انعقاد کا جواز نہیں: کانگریس

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ موجودہ ماحول میں ہمیں دوسری چیزوں کی فکر ہونی چاہئے یا نہیں، لیکن ہمیں کھلاڑیوں کی صحت کی فکر ضرور ہونی چاہئے۔

آئی پی ایل
آئی پی ایل
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وباء سے متعلق حالات کے پیش نظر انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے میچوں کے انعقاد کا کوئی جواز نہیں ہے۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے پیر کے روز یہاں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت ملک عالمی وبا کی لپیٹ میں ہے اور موجودہ ماحول آئی پی ایل جیسے بڑے میچوں کے انعقاد کے لئے موزوں نہیں ہے۔

آئی پی ایل میچ کھیلنے والی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے میچ منسوخ ہونے کی خبر پر انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو اس ماحول میں آئی پی ایل کے انعقاد پر ہی سوال اٹھتاہے۔ سوال یہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں ان کھیلوں کے انعقاد کی کیا ضرورت ہے؟ کانگریس ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے ایونٹ کے لئے یہ ماحول مناسب نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس ماحول میں ہمیں دوسری چیزوں کی فکر ہونی چاہئے یا نہیں، لیکن ہمیں کھلاڑیوں کی صحت کی فکر ضرور ہونی چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔