آئی پی ایل: دہلی کیپٹلز کا ایک اور کھلاڑی کورونا پازیٹو، کیا رَد ہو جائے گا آج شام کا میچ؟

دہلی کیپٹلز کے کھلاڑی مشیل مارش پہلے ہی کورونا پازیٹو ہو چکے ہیں، علاوہ ازیں فیزیو پیٹرک فرہارٹ، مساج تھیراپیسٹ چیتن کمار، ڈاکٹر ابھجیت سالوی اور سوشل میڈیا ٹیم کے رکن آکاش مانے بھی پازیٹو ہو چکے ہیں

آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس
آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2022 میں بدھ کے روز یعنی 20 اپریل کو ہونے والے دہلی کیپٹلز اور پنجاب کنگس کے میچ پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اس میچ کو شروع ہونے میں کچھ ہی گھنٹے باقی ہیں اور اس سے پہلے ایک بڑا اَپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ دہلی کیپٹلز کی ٹیم میں موجود ایک اور کھلاڑی کے کورونا پازیٹو پائے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ ایسے میں اب سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ کیا شام کو ہونے والا میچ ہوگا یا اسے ملتوی کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ سے پہلے کھلاڑیوں کا جو ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کروایا گیا ہے اس میں ایک بیرون ملکی کھلاڑی کورونا پازیٹو پایا گیا۔ ابھی کھلاڑیوں کے آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی کیپٹلز کے کیمپ میں پہلے ہی پانچ معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ اس کے بعد سے دہلی ٹیم میں افرا تفری ہے۔ پوری ٹیم کو کوارنٹائن کر دیا گیا تھا۔ دہلی کیپٹلز کے اہم کھلاڑی مشیل مارش پہلے ہی کورونا پازیٹو پائے جا چکے ہیں۔ ان کے علاوہ فیزیو پیٹرک فرہارٹ، مساج تھیراپیسٹ چیتن کمار، ڈاکٹر ابھجیت سالوی اور سوشل میڈیا ٹیم کے رکن آکاش مانے بھی پازیٹو پائے جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔