آئی پی ایل 2025 کے شیڈول کا اعلان، 22 مارچ کو کے کے آر اور آر سی بی کے درمیان ہوگا پہلا میچ، 25 کو فائنل

آئی پی ایل کے 18ویں سیزن کے میچز جن شہروں میں کھیلے جائیں گے ان میں لکھنؤ، ممبئی، حیدرآباد، چنئی، احمدآباد، وشاکھاپٹنم، گوہاٹی، بنگلورو، نیو چنڈی گڑھ، جے پور، دہلی، کولکاتہ اور دھرم شالہ شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>آئی پی ایل (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

انڈین پریمیئر لیگ کے 18 ویں سیزن یعنی آئی پی ایل 2025 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئی پی ایل 2025 کا پہلا میچ کولکاتا نائٹ رائڈرس (کے کے آر) اور رائل چیلننجرز بنگلورو (آر سی بی) کے درمیان کے کے آر کے گھریلو میدان ایڈن گارڈنز میں 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ جب کہ آئی پی ایل 2025 کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل 2025 ملک کے 13 مختلف شہروں میں 10 ٹیموں کے درمیان کل 74 میچ کھیلے جائیں گے۔ ان میں ناک آؤٹ یعنی پلے آف مقابلے بھی شامل ہیں۔ 22 مارچ سے 18 مئی کے درمیان لیگ اسٹیج کے میچ کھیلے جائیں گے۔ وہیں آئی پی ایل 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ 23 مارچ کو ہوگا۔ 23 مارچ کو چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ساتھ ہی اس سیزن میں چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز 2 دفعہ آمنے سامنے ہوں گے۔ وہیں 23 مارچ کو ہی دفاعی آئی پی ایل چمپئن 2024 سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے درمیان بھی میچ کھیلا جائے گا۔


آئی پی ایل 2025 کے 18ویں سیزن کے میچز ملک کے جن مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے ان میں لکھنؤ، ممبئی، حیدرآباد، چنئی، احمدآباد، وشاکھاپٹنم، گوہاٹی، بنگلورو، نیو چنڈی گڑھ، جے پور، دہلی، کولکاتہ اور دھرم شالہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 2025 میں کُل 12 ڈبل ہیڈر (ایک دن میں 2 میچ) میچ کھیلے جائیں گے۔ واضح ہو کہ ہر سال آئی پی ایل کا پہلا میچ گزشتہ سیزن کے چمپئن اور دفاعی چمپئن ٹیموں کے درمیان ہوتا تھا لیکن اس دفعہ ایسا نہیں ہو رہا ہے۔ گزشتہ سیزن 2024 کا فائنل کے کے آر اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔