کھیل کھیل میں: کلدیپ نے سرعام رنکو سنگھ کو لگائے تھپڑ، فینس نے کر ڈالی پابندی لگانے کی مانگ... دیکھیں ویڈیو

وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہنسی مذاق کے دوران کلدیپ یادو رنکو سنگھ کو یکے بعد دیگرے دو تھپڑ جڑ دیتے ہیں۔ اس حرکت سے رنکو ناراض ہوتے ہوئے کچھ کہتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

کولکاتا نائٹ رائڈرس نے منگل کو دہلی کیپٹلس کو اس کے گھر میں 14 رنوں سے شکست دے دی۔ میچ کے بعد ایک ایسا نظارہ پیش آیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ دراصل دہلی کے کلدیپ یادو نے کے کے آر کے رنکو سنگھ کو یکے بعد دیگرے دو تھپڑ جڑ دیئے۔ حالانکہ یہ ہربھجن سنگھ اور شری سنت کے مشہور ’تھپڑ کانڈ‘ جیسا تو نہیں تھا لیکن رنکو سنگھ دوسرا تھپڑ لگنے کے بعد تھوڑا ناراض ہو گئے۔ ویسے تو کلدیپ نے تھپڑ ہنسی مذاق میں لگایا تھا لیکن یہ کہاں تک مناسب تھا، اسے لے کر سوشل میڈیا پر یوزرس اپنا اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نظر آئے۔ کچھ نے تو بی سی سی آئی سے کلدیپ یادو پر پابندی تک لگانے کی مانگ کر ڈالی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیو کلپ میں کلدیپ یادو، رنکو سنگھ اور کچھ دوسرے کھلاڑی میچ کے بعد ہنسی مذاق کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اچانک دہلی کے اسپنر کلیدپ یادو کے کے آر کے بلے باز رنکو سنگھ کے گال پر تھپڑ جڑ دیتے ہیں، انہیں تیز چوٹ لگتی ہے اور وہ چونک جاتے ہیں۔ تبھی کلدیپ دوسرا تھپڑ بھی لگا دیتے ہیں۔ اس بار رنکو سنگھ غصے میں انہیں دیکھتے ہیں اور کچھ کہتے ہیں۔


کلدیپ یادو کی اس حرکت سے کے کے آر کے اسٹار کھلاڑی ناراض نظر آئے۔ آگے کیا ہوا، یہ کلپ میں نہیں ہے۔ ویڈیو کلپ میں آواز نہیں جس سے یہ سمجھ پانا مشکل ہے کہ اصل میں وہاں پر کیا بات ہو رہی تھی۔  نہ ہی کمینٹیٹرس نے میچ کے بعد اپنے پروگرام کے دوران اس واقعہ کے بارے میں کچھ کہا۔ لیکن سوشل میڈیا پر فینس کلدیپ یادو سے کافی ناراض نظر آئے۔

کلدیپ کے اس سلوک پر کچھ سوشل میڈیا یوزرس نے ناراضگی ظاہر کی تو وہیں کچھ یوزرس نے اسے دو دوستوں کے درمیان ہنسی مذاق بتاتے ہوئے کہا کہ اسے زیادہ سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ویسے اس معاملہ نے 2008 کے آئی پی ایل میں ہربھجن اور شری سنت کے درمیان ہوئے تھپڑ معاملہ کی یاد تازہ کر دی۔ تب ہربھجن سنگھ نے شری سنت کو طمانچہ رسید کر دیا تھا۔ اس کے بعد ہربھجن سنگھ پر پورے سیزن کے لیے پابندی لگا دی گئی تھی۔ اس وقت ہربھجن ممبئی انڈینس کے لیے اور شری سنت کنگس الیون پنجاب کے لیے کھیل رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔