آئی پی ایل 2020: لست ملنگا کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں امت مشرا

ملنگا نے آئی پی ایل کے 122 میچوں میں 170 وکٹیں حاصل کی ہیں جو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ہیں۔ دہلی کیپٹلز کے مشرا نے 147 میچوں میں 157 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Getty Images
Getty Images
user

یو این آئی

دبئی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز ٹیم دہلی کیپیٹلز کے تجربہ کار لیگ اسپنر امت مشرا اس ٹورنامنٹ میں ممبئی انڈینز کے لست ملنگا کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے سری لنکا کے فاسٹ بولر ملنگا ذاتی وجوہات کی بنا پر اس بار ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ملنگا نے آئی پی ایل کے 122 میچوں میں 170 وکٹیں حاصل کی ہیں جو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ہیں۔ دہلی کیپٹلز کے مشرا نے 147 میچوں میں 157 وکٹیں حاصل کی ہیں اور ملنگا کا ریکارڈ توڑنے کے لئے انہیں 14 وکٹیں درکار ہیں۔

مشرا کے علاوہ چنئی سپر کنگز ٹیم کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ اور لیگ اسپنر پیوش چاولا بھی ملنگا کے ریکارڈ توڑنے کی دوڑ میں شامل تھے لیکن ہربھجن نے ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی ایل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا اس لئے اب چاولہ ملنگا کا ریکارڈ توڑنے کے دوسرے دعویدار ہیں۔


چاولا نے اب تک 157 میچوں میں 150 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ چنئی سپرکنگز نے گزشتہ دسمبر میں آئی پی ایل -2020 نیلامی میں چاولہ کو خریدنے پر 6.75 کروڑ روپئے خرچ کیے تھے۔ ملنگا کا ریکارڈ توڑنے کے لئے چاولہ کو زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور 21 وکٹیں حاصل کرنی ہوں گی۔ سی ایس کے کے فاسٹ بالر ڈوین براوو نے 134 میچوں میں 147 وکٹیں حاصل کیں اور سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بالروں کی فہرست میں وہ پہلے نمبر پر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔