ہند-انگلینڈ کرکٹ بورڈ منسوخ پانچویں ٹیسٹ کے لیے ’نئی وِنڈو‘ تلاش کرنے میں مصروف!

اس بات کا امکان ہے کہ جب ہندوستان اگلے سال محدود اووروں کی سیریز کے لئے انگلینڈ کا دورہ کرے تو اس وقت منسوخ پانچویں ٹیسٹ کو کھیلنے کے لیے کچھ وقت نکالا جائے۔

بی سی سی آئی، تصویر آئی اے این ایس
بی سی سی آئی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مانچسٹر: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ہندوستانی ٹیم میں کووڈ-19 کے خدشات کے سبب جمعہ کو منسوخ کئے گئے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کو بعد میں کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ کو بعد میں کسی تاریخ میں منعقد کرانے کے لئے ای سی بی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

بی سی سی آئی اور ای سی بی نے ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے کئی دور کی بات چیت کی لیکن ہندوستانی ٹیم میں کووڈ-19 پھیلنے کے خدشہ کے سبب انہیں یہ میچ رد کرنے کے لئے مجبورپونا پڑا۔ بی سی سی آئی نے بعد میں کہا کہ ’’بی سی سی آئی اور ای سی بی کے درمیان مضبوط تعلقات کی وجہ سے بی سی سی آئی نے ای سی بی کے سامنے منسوخ ہوئے میچ کو دوبارہ کھیلنے کی پیش کش کی ہے۔ دونوں بورڈز ٹیسٹ میچ کے نئے شیڈول کے لیے نئی ونڈو تلاش کریں گے۔‘‘


یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ دونوں میچ کے لئے نئی ونڈو کیسے نکالتے ہیں۔ اس بات کا امکان ہے کہ جب ہندوستان اگلے سال محدود اووروں کی سیریز کے لئے انگلینڈ کا دورہ کرے تو اس وقت یہ میچ منعقد کیا جا سکے۔ اس نئے حالات نے ہندوستانی ٹیم کے میچ چھوڑ دینے کے امکان کو ختم کر دیا ہے۔ تاہم ابھی مزید معلومات کا انتظار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔