ہندوستان نے عمان سے میچ جیتا لیکن بڑے الٹ پھیر سے بال بال بچا

ہندوستان نے عمان کو 21 رنز سے شکست دی۔ عمان کی جانب سے عامر کلیم اور حماد مرزا نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔عمان کے کھلاڑیوں نے دل جیتا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان نے عمان کو 21 رنز سے شکست دی۔ عمان کے بلے بازوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ایک بار پھر ہندوستانی شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز  کر دیں۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 188 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 167 رنز تک پہنچ گئی۔ عمان کی جانب سے عامر کلیم اور حماد مرزا نے نصف سنچریاں بنا کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔

ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں ایشیا کپ 2025 کا سب سے زیادہ اسکور پوسٹ کیا تھا۔ تاہم عامر کلیم اور حماد مرزا کے درمیان 93 رنز کی شراکت نے عمان کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ ڈیتھ اوورز میں کپتان سوریہ کمار یادو کی پیشانی پر فکر  صاف دکھائی دے رہی تھی۔ عامر کلیم نے 46 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ حماد مرزا نے اور بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 30 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔


صورت حال ایسی تھی کہ عمان کو آخری تین اوورز میں جیت کے لیے 48 رنز درکار تھے۔ 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر عامر کلیم نے شاندار شاٹ مارا لیکن ہاردک پانڈیا نے باؤنڈری پر شاندار کیچ لے کر میچ تقریباً ہندوستان کے حق میں کردیا۔ اس کیچ کے بعد عمان نے یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گنوائیں۔ ٹیم انڈیا نے یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور میچ جیت لیا۔

عمان کے عامر کلیم ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی تاریخ میں ففٹی بنانے والے سب سے زیادہ عمر والےکھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 43 سال 303 دن کی عمر میں انجام دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ افغانستان کے محمد نبی کے پاس تھا جنہوں نے اسی ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کے خلاف 40 سال 260 دن کی عمر میں ففٹی اسکور کی تھی۔


عمان پہلی بار ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں کھیل رہا تھا۔ وہ گروپ مرحلے کے تینوں میچ ہار گیا لیکن انہوں نے ہندوستان کو شکست دینے کے قریب پہنچ کر کرکٹ شائقین کا دل ضرور جیت لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔