سست اوور ریٹ کی وجہ سے ہندوستان اور انگلینڈ کو بھگتنا پڑا خمیازہ، 2 ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس حذف

آئی سی سی نے ہندوستان اور انگلینڈ دونوں ٹیموں کے 2-2 ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس کاٹ لیے ہیں، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں دونوں ہی ٹیموں کے 2-2 پوائنٹس ہی رہ گئے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دبئی: انگلینڈ اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم پر بدھ کے روز ناٹنگھم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سست اوور ریٹ کے لئے 40 فیصد میچ فیس کا جرمانہ لگایا گیا ہے اور دونوں ٹیموں کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے دو دو پوائنٹس کاٹے گئے ہیں۔ مقررہ وقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ پایا گیا کہ دونوں ٹیموں نے ہدف سے دو اوور کم ڈالے، جس کے پیش نظر میچ ریفری کے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے کرس براڈ نے یہ جرمانہ لگایا۔

آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ "کھلاڑیوں اور ان کے انفرادی سپورٹ اسٹاف کے لئے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22، جو سست اوور ریٹ سے متعلق ہے، کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے، جب ان کی ٹیم مقررہ وقت میں پورے اوور ڈالنے میں ناکام رہتی ہے۔ اس کے علاوہ آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنے کی شرائط کے آرٹیکل 16.11.2 کے مطابق ایک ٹیم کا ہر ایک اوور ہر شارٹ کے لئے ایک پوائنٹ کاٹا جاتا ہے۔"


چونکہ اس معاملے میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے خلاف ورزی اور جرمانے کو قبول کیا ہے، اس لئے معاملے میں کوئی باقاعدہ سماعت نہیں ہوئی۔ دونوں ٹیموں کے اب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 پوائنٹس ٹیبل میں دو دو پوائنٹس ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹرینٹ برج پر کھیلا گئے پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اتوار کو خراب موسم کی وجہ سے ڈرا ہوا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔