آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ: رینکنگ میں آسٹریلیا اوّل اور ہندوستان دوئم مقام پر قابض، پاکستان کو ملی ساتویں رینکنگ

ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ جون میں کھیلا جانا ہے، رینکنگ میں پہلے مقام پر رہنے والی آسٹریلیائی ٹیم اور دوسرے مقام پر رہنے والی ہندوستانی ٹیم کے درمیان فائنل مقابلہ لندن کے دی اوول میں کھیلا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

23-2021 آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے لیے فائنل رینکنگ اب سامنے آ گئی ہے۔ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل پہلے مقام پر قابض آسٹریلیا (66.67 پوائنٹس) اور دوسرے مقام پر قابض ہندوستان (58.8 پوائنٹس) کے درمیان ’دی اوول‘ میں جون ماہ میں کھیلا جانا ہے۔ ویلنگٹن میں پیر کے روز نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پورا ہونے کے بعد آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا جاری سیشن ختم ہو گیا۔ اب بس فائنل میچ کا انتظار ہے جو کہ جون میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کچھ جدوجہد ضرور کی، لیکن نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی (51 رن پر 3 وکٹ) نے آخری وکٹ حاصل کر ٹیم کو جیت دلا دی۔ دِمتھ کرونارتنے کی ٹیم اس میچ کو ایک اننگ اور 58 رن سے ہار گئی۔ اس جیت نے نیوزی لینڈ (38.46 پوائنٹس) کو عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کی رینکنگ میں آٹھویں سے چھٹے مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔ ساتھ ہی پاکستان (ساتویں، 38.1 پوائنٹس) اور ویسٹ انڈیز (آٹھویں، 34.62 پوائنٹس) کی ٹیم ایک ایک مقام نیچے چلی گئی ہے۔


عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے لیے فائنل رینکنگ جو جاری ہوئی ہے اس میں جنوبی افریقہ (55.56 پوائنٹس) کی ٹیم ہندوستان سے ٹھیک پیچھے یعنی تیسرے مقام پر ہے، اور انگلینڈ (46.97 پوائنٹس) نے چوتھے مقام پر قبضہ کیا ہے۔ سری لنکا (44.44 پوائنٹس) اگر نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت پاتا تو فائنل کے لیے وہ کوالیفائی کر سکتا تھا، لیکن سیریز کے پہلے میچ میں شکست اور دوسرے ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی نے اسے ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں مقام پر لا کر کھڑا کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔