آئی سی سی رینکنگ: پنت نے لگائی لمبی چھلانگ، بمراہ اور ٹیمبا بووما نے حاصل کیا اپنے کیریئر کا بہترین ریٹنگ پوائنٹ

ہندوستان کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا بہترین ریٹنگ پوائنٹ حاصل کر لیا ہے۔ وہ 908 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ گیند بازی رینکنگ میں ٹاپ پر بنے ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>رشبھ پنت، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

رشبھ پنت، تصویر@BCCI

user

قومی آواز بیورو

آسٹریلیا اور ہندوستان، جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان حالیہ اختتام پذیر ٹیسٹ سیریز کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ کئی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کافی سدھار ہوا تو کئی کھلاڑیوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے بارڈر-گواسکر ٹرافی کے آخری میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں آ گئے ہیں۔ وہ ابھی 739 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں 9ویں نمبر پر قابض ہیں۔ واضح ہو کہ سیریز کے ابتدائی میچوں میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے پنت ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے تھے۔ دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا بہترین ریٹنگ پوائنٹ حاصل کر لیا ہے۔ جسپریت بمراہ 908 پوائنٹس کے ساتھ گیند بازی رینکنگ میں ٹاپ پر بنے ہوئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 بلے بازوں میں کوئی بدلاؤ نہیں ہوا ہے۔ انگلینڈ کے جو روٹ 895 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں ٹاپ پر بنے ہوئے ہیں۔ انگلینڈ کے ہی ہیری بروک 876 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر قائم ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 867 پوائنٹس کے ساتھ نمبر 3 پر اور ہندوستان کے نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال 847 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ پانچویں نمبر پر 772 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ قابض ہیں۔


ساؤتھ افریقہ کے کپتان ٹیمبا بووما پاکستان کے خلاف اختتام پذیر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 769 پوائنٹس کے ساتھ 9ویں نمبر سے چھلانگ لگا کر رینکگ میں 6 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ساتھ ہی یہ ٹیمبا بووما کے کرکٹ کیریئر کی سب سے بہترین ٹیسٹ رینکنگ ہے۔ 7ویں نمبر پر سری لنکا کے کمنڈو مینڈس ہیں جن کے 759 پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا کے  اسٹیو اسمتھ 746 پوائنٹس کے ساتھ 8ویں نمبر پر اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مشیل 725 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔