مجھے لیونگ اسٹون کی بلے بازی پسند ہے، سچن تیندولکر میرے رول ماڈل: شیفالی ورما

شیفالی نے کہا کہ میں سچن تیندولکر کو کھیلتے دیکھ کر بڑی ہوئی ہوں، اس لیے یقیناً سچن تیندولکر بھی میرے رول ماڈل ہیں اور مجھے انہیں کھیلتا ہوا دیکھنا پسند ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شیفالی ورما، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شیفالی ورما، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بنگلورو: ہندوستان کی انڈر۔ 19 خواتین ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کی کپتان شیفالی ورما نے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کے لیجنڈ سچن تندولکر کو کھیلتے دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں اور وہ میرے رول ماڈل بھی ہیں۔ شیفالی نے یہ بات اسٹار اسپورٹس سے خصوصی بات چیت میں کہی۔ انہوں نے انڈر۔ 19 ورلڈ کپ کھیلنے میں اپنے رول ماڈل اور ٹیم انڈیا کی طاقت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شیفالی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے لیونگ اسٹون کی بلے بازی پسند ہے کیونکہ وہ بہت اچھی طرح سے ہٹ کر رہے ہیں اور میں سچن تیندولکر کو کھیلتے دیکھ کر بڑی ہوئی ہوں، اس لیے یقیناً سچن تیندولکر بھی میرے رول ماڈل ہیں اور مجھے انہیں کھیلتا ہوا دیکھنا پسند ہے۔ انہوں نے انڈر۔ 19 ورلڈ کپ کھیلنے کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ظاہر ہے یہ بہت اچھا ہے اور یہ میرا پہلا اور آخری انڈر۔ 19 ورلڈ کپ ہے جس کے لئے میں پرجوش ہوں۔ ہمارے پاس اچھی ٹیم ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے اور جیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔


شفالی نے کہا، ’’انڈر 19 اور اوپن کیٹیگری کے لیے کھیلنے میں بہت فرق ہے۔ انڈر۔ 19 میں گیند تھوڑی سست آ رہی ہے اور وکٹ سست ہے اور ہم اس کی عادت ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، یقیناً تھوڑا فرق ضرور ہے لیکن تیز گیند بازوں کے پاس اچھی رفتار ہے اور وہ سب سیکھ رہے ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا ہے۔ انڈر۔ 19 ورلڈ کپ میں جانے والی ٹیم انڈیا کی ذہنیت اور طاقت کے سلسلے میں شفالی نے کہا، "میں کہوں گی کہ ہم بلے بازی، گیند بازی اور فیلڈنگ میں بہتر کر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہم ورلڈ کپ جیتیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔