ہند-پاک کرکٹ میچ کرانا بہت بڑا چیلنج، فی الحال ایسا ممکن نہیں: پاکستان کرکٹ بورڈ

لیسٹرشاير کاؤنٹی کرکٹ کلب کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے اسی ہفتے پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا ہے۔ انھوں نے لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کئی باتیں سامنے رکھیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے نئے منیجنگ ڈائرکٹر وسیم خان کا خیال ہے کہ مستقل قریب میں ہندوستان اور پاکستان کے مابین باہمی کرکٹ سیریز کھیلنے کا امکان بہت کم ہے لیکن دونوں ٹیموں کو میدان پر لانے کے لئے نئی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ لیسٹرشاير کاؤنٹی کرکٹ کلب کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے اس ہفتے پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لاہور میں صحافیوں سے یہ بات کہی۔

وسیم خان نے ہندوستان -پاکستان کے درمیان کرکٹ کھیلے جانے کے سوال پر کہا، "یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ اس کا حل جلد نکلے گا۔ ہندوستان میں الیکشن ہونے والے ہیں اس وجہ سے مستقبل قریب میں کچھ نہیں ہونے والا ہے لیکن پی سی بی چیئرمین احسان منی اور ہم سب اس سلسلے میں ہندوستان سے بات چیت شروع کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ "

پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا، "ہم مسلسل ہندوستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لئے کہتے رہتے ہیں لیکن ہمیں ایسے حالات پیدا کرنے کی ضرورت ہے جب ہندوستان کی جانب سے بھی کرکٹ کھیلنے کی تجویز آئے۔ یہ کافی افسوس کی بات ہے کہ ہم ہندوستان کے خلاف نہیں کھیل رہے ہیں۔ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ہم ہندوستان کا ہمیشہ انتظار نہیں کرسکتے۔ ہماری توجہ پاکستان کرکٹ کو فروغ دینے کی طرف ہے۔ ہم اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر کامیابی دلانا چاہتے ہیں جس کے لئے ہم کام کررہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔