مشہور آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ہر سطح کے کرکٹ کو کہا الوداع

ہندوستان کے مشہور آف اسپن گیندباز ہربھجن سنگھ نے کرکٹ سے پوری طرح ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، سوشل میڈیا پر ہربھجن سنگھ نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کے مشہور و معروف اسپن گیندباز ہربھجن سنگھ نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ اس بات کی جانکاری پوری دنیا کو دی۔ قابل ذکر ہے کہ ہربھجن سنگھ نے ہندوستان کے لیے 23 سال میں 711 وکٹ لیے۔

ہربھجن سنگھ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ’’سبھی اچھی چیزیں ختم ہو جاتی ہیں اور آج جب میں اس کھیل سے وداع لیتا ہوں، جس نے مجھے زندگی میں سب کچھ دیا، تو میں ان سبھی کو شکریہ کہنا چاہتا ہوں جنھوں نے اس 23 سال کے طویل سفر کو خوبصورت اور یادگار بنایا۔‘‘


ہربھجن سنگھ نے ہندوستان کے لیے آخری میچ 2016 میں کھیلا تھا۔ ہربھجن سنگھ کے بین الاقوامی کیریر کی بات کریں تو انھوں نے مجموعی طور پر 103 ٹیسٹ کھیلے ہیں جن میں 417 وکٹ لیے۔ 236 وَنڈے میں انھوں نے 269 وکٹ لیے، اور 28 ٹی-20 میچوں میں انھیں 25 وکٹ حاصل ہوئے۔

ہربھجن کے پہلے اور آخری میچ کی بات کی جائے تو انھوں نے پہلا ٹیسٹ آسٹریلیا کے خلاف 1998 میں کھیلا تھا، اور آخری ٹیسٹ سری لنکا کے خلاف 2015 میں کھیلا۔ پہلا وَنڈے انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 1998 میں، اور آخری ونڈے جنوبی افریقہ کے خلاف 2015 میں کھیلا تھا۔ علاوہ ازیں ہربھجن نے پہلا ٹی-20 میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 2006 میں کھیلا اور آخری ٹی-20 میچ یو اے ای کے خلاف 2016 میں کھیلا تھا۔ آئی پی ایل کیریر کی بات کریں تو ہربھجن سنگھ نے مجموعی طور پر 163 میچ کھیلے ہیں جس میں انھوں نے 150 وکٹ لیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔