پنجاب لنچنگ: گرودوارہ کے کیئرٹیکر پر قتل کا مقدمہ درج، پولیس نے کیا گرفتار

گزشتہ اتوار کو جس نوجوان کی موت ہوئی تھی، اس کی شناخت اب تک نہیں ہو پائی ہے، کسی رشتہ دار کے سامنے نہ آنے پر پولیس کے ذریعہ اس کا پوسٹ مارٹم کروا کر آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

پنجاب کے کپورتھلا واقع شری گرودوارہ صاحب میں گزشتہ دنوں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا گیا تھا۔ اس تعلق سے گرودوارہ کے کیئرٹیکر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے کیئر ٹیکر کو گرفتار بھی کر لیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیئرٹیکر پر قتل کے ساتھ ساتھ قتل کی سازش سمیت کئی دفعات لگائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کپورتھلا کے نظام پور گاؤں میں شری گرودوارہ صاحب میں داخل ہوئے ایک شخص پر بے ادبی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ناراض بھیڑ نے اسے پیٹ پیٹ کر مر ڈالا۔ اس معاملے میں ابھی تک بے ادبی کے شبہ میں ہی نوجوان کے قتل کی بات کہی جا رہی تھی۔ لیکن آج وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے بھی اس معاملے میں بے ادبی ہونے کی بات کو مسترد کر دیا۔ انھوں نے ایف آئی آر میں دفعات بدلنے کی بات کہی تھی۔


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اتوار کو جس نوجوان کی موت ہوئی تھی، اس کی شناخت اب تک نہیں ہو پائی ہے۔ اس واقعہ کو پانچ دن گزر گئے ہیں اور پولیس نے نوجوان کی لاش کو 72 گھنٹے تک رکھا تھا، لیکن کوئی پہچان نہ ہونے پر اس کا پوسٹ مارٹم کروا کر آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ نوجوان کا پوسٹ مارٹم 5 ڈاکٹروں کے پینل نے کیا تھا۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے پینل میں شامل ڈاکٹر نرندر سنگھ نے بتایا کہ نوجوان کے جسم پر کٹنے کے 30 سے زیادہ نشانات ملے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ نوجوان کے سینے میں کسی نکیلی چیز کے گھسنے کا بھی نشان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔