فرسٹ کلاس کرکٹ: انگلش فاسٹ بولر اینڈرسن نے ایک اور اعزاز حاصل کیا

جمی اینڈرسن نے کینٹ کے خلاف اننگز میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور فرسٹ کلاس میں ایک ہزار وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

جیمس اینڈرسن، آئی اے این ایس
جیمس اینڈرسن، آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لندن: انگلش فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ہزار وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے 38 سالہ فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لنکا شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے کینٹ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔ جیمس اینڈرسن نے کینٹ کے خلاف اننگز میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور فرسٹ کلاس میں ایک ہزار وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔ فاسٹ بولر کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 617 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں جیمس اینڈرسن 900 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے پیسر اور مجموعی طور پر چھٹے بولر بن گئے تھے۔ جیمس اینڈرسن سے قبل یہ اعزاز لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم، گلین میک گرا، مرلی دھرن، شین وارن اور انیل کمبلے حاصل کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا 949 جبکہ وسیم اکرم 916 انٹرنیشنل وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں، اسپنرز مرلی دھرن۔1347، شین وارن 1001 اور انیل کمبلے 956 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔