انگلینڈ نے 9 وکٹ گنوانے کے باوجود چوتھا ٹیسٹ ڈرا کرایا

آسٹریلیا کو 4-0 کی برتری حاصل کرنے کے لیے انگلینڈ کے تمام 10 وکٹ لینے تھے۔ لیکن آسٹریلیائی ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود صرف نو وکٹیں ہی لے سکی اور فتح سے ایک وکٹ دور رہ گئی۔

تصویر آئی اے این ا
تصویر آئی اے این ا
user

یو این آئی

سڈنی: جیک کرولی (77) اور بین اسٹوکس (60) کی شاندار نصف سنچری اننگز اور نچلے آرڈر کے بلے بازوں کی ہمت افزا کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ایسیز ٹسٹ میچ کو 9 وکٹ سے گنوانے کے باوجود پانچویں اور آخری دن اتوار کو ڈرا کرالیا۔ آسٹریلیا یہ ٹسٹ ڈرا ہونے کے باوجود پانچ میچوں کی سیریز میں 3۔0 سے آگے رہا۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے سامنے 388 رن کا ہدف دیا تھا۔ انگلینڈ نے کل کے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 30 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا آسٹریلیا کو 4-0 کی برتری حاصل کرنے کے لیے انگلینڈ کے تمام 10 وکٹ لینے تھے۔ لیکن آسٹریلیائی ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود صرف نو وکٹیں ہی لے سکی اور فتح سے ایک وکٹ دور رہ گئی۔


کرولی نے 100 گیندیں کھیلیں اور 77 رنوں میں 13 چوکے لگائے۔ اگرچہ حسیب حمید اور ڈیوڈ ملان سستے میں آؤٹ ہوگئے۔ حمید نے نو اور ملان نے چار رنز بنائے۔ کرولی ٹیم کے 96 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان جو روٹ 85 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد ٹیم کے اسکور 156 پر پویلین لوٹ گئے۔ اسٹوکس 123 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60 رنز بنانے کے بعد 193 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جوس بٹلر 38 گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد چھٹے بلے باز کے طور پر 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پیٹ کمنز نے بٹلر کو ایل بی ڈبلیو کرنے کے ایک گیند بعد مارک وڈ کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

پہلی اننگز کے سنچری بنانے والے جانی بیئرسٹو 105 گیندوں میں 41 رن بنانے کے بعد اسکاٹ بولینڈ کی گیند پر مارنس لابوشین کو کیچ دے بیٹھے ۔ انگلینڈ کا آٹھواں وکٹ 237 کے اسکور پر گرا۔ آسٹریلیا کو اب فتح نظر آنے لگی تھی۔ لیکن جیک لیچ اور اسٹورٹ براڈ نے نویں وکٹ کے لیے 33 رنوں کا ضافہ کرکے جدوجہد جاری رکھی۔ پارٹ ٹائم لیگ اسپنر اسٹیون اسمتھ نے لیچ کو آؤٹ کر کے یہ شراکت توڑ دی۔ لیچ نے 34 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔


براڈ نے 35 گیندوں پر آٹھ رنز بنائے جبکہ جیمز اینڈرسن چھ گیندیں کھیلنے کے بعد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ نے 30 رن کے عوض تین جبکہ کمنز اور لیون نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ آسٹریلیا کے لئے دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے عثمان خواجہ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔