دھونی مجھے پہلی نظر میں کچھ خاص لگے: سچن

ہندوستان کے لئے 200 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سچن نے کہا کہ دھونی نے اس میچ میں دو چوکے لگائے اور میں نے سوربھ کو بتایا کہ دادا اس کا باٹم ہینڈ کچھ مختلف ہے جس کی مدد سے وہ گیندوں کو ہٹ کر رہا ہے۔

سچن اور دھونی، فائل فوٹو
سچن اور دھونی، فائل فوٹو
user

یو این آئی

نئی دہلی:کرکٹ کے لیجنڈ اور بھارت رتن سچن تندولکر نے سابق ہندوستانی کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھونی پہلی نظر میں انہیں خاص لگے تھے۔ سچن نے کہا کہ میں نے ان کے بارے میں نہیں سنا تھا جب تک دھونی ہندوستانی ٹیم میں شامل نہیں ہوئے تھے۔ میں نے انہیں ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران بنگلہ دیش میں پہلی بار دیکھا تھا۔ میں سوربھ گنگولی سے گفتگو کر رہا تھا اور انہوں نے بتایا کہ اس شخص میں کچھ خاص بات ہے اور اس میں گیند کو مارنے کی صلاحیت ہے۔ تاہم فرسٹ کلاس کرکٹ سطح پر گیند کو مارنا اور بین الاقوامی سطح پر مارنا دو الگ الگ چیزیں ہیں۔

ہندوستان کے لئے 200 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سچن نے کہا کہ دھونی نے اس میچ میں دو چوکے لگائے اور میں نے سوربھ کو بتایا کہ دادا اس کا باٹم ہینڈ کچھ مختلف ہے جس کی مدد سے وہ گیندوں کو ہٹ کر رہا ہے۔ یہ دیکھنا بہت ہی خاص ہے۔ یہ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ ان کی پہلی رفاقت تھی لیکن جس طرح سے وہ گیندوں کو ہٹ کر رہے تھے وہ انھیں خاص بناتا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ سچن تندولکر نے ہندوستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک مہندر سنگھ دھونی کے یوم آزادی کے موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر اپنا جذباتی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستانی کرکٹ میں دھونی کی شراکت ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گی۔ دھونی کے ریٹائرمنٹ پر سچن نے ٹوئٹ کیا کہ ہندوستانی کرکٹ میں آپ کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔ آپ کے ساتھ 2011 کا ورلڈ کپ جیتنا میری زندگی کا حیرت انگیز لمحہ تھا۔ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو دوسری اننگز کے لئے نیک خواہشات۔

سچن نے دھونی کی پرسکون رہنے کی عادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ اپنے ساتھ پرسکون رویہ برقرار رکھنا چاہیے۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تندولکر نے کہا کہ دھونی نے انھیں یقین دلایا کہ ناممکن کچھ بھی نہیں۔ دھونی ایک باصلاحیت آدمی تھے اور ایک باصلاحیت آدمی خود اپنا راستہ بناتا ہے۔


سچن نے کہا کہ دھونی کا رانچی جیسے شہر سے آنے اور 15 سال ہندوستان کے لئے کھیلنا حیرت انگیز ہے۔ دھونی کو نئی اننگز کی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف دھونی ہی جانتے ہیں کہ ان کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔ مجھے ہندوستانی کرکٹ میں ان کی شراکت ہمیشہ یاد رہے گی۔ میں نے ان کے ساتھ کھیل کا لطف اٹھایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */