ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پوری رات روئے تھے دھونی، روی چندرن اشون کا انکشاف

اشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سال 2014 کے آسٹریلیائی دورہ کو یاد کیا۔ اس دورہ کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد دھونی نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے آف اسپنر روی چندرن اشون نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 2014 میں جب ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے تو وہ جرسی پہنے پہنے ساری رات روئے تھے۔ دھونی دسمبر 2014 میں آسٹریلیائی دورے پر ٹیسٹ سیریز کے وسط میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔

اشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سال 2014 کے آسٹریلیائی دورہ کو یاد کیا۔ اس ٹور کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد دھونی نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد دھونی جذباتی ہوگئے تھے۔ اشون نے کہا کہ مجھے یاد ہے جب 2014 میں دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ میں ٹیسٹ میچ بچانے کے لئے میلبورن میں ان کے ساتھ بیٹنگ کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لیکن جیسے ہی ہم میچ ہارے ، دھونی نے اسٹمپ اٹھایا اور وہ وہاں سے چلے گئے۔ اس وقت ایسا لگا جیسے انہوں نے کہا کہ اب کھیل ہوچکا ۔ یہ ان کے لئے ایک بہت ہی جذباتی لمحہ تھا۔


اشون نے کہا کہ اس شام میں ، ایشانت شرما اور سریش رینا شام میں ان کے ساتھ کمرے میں تھے۔ اس وقت انہوں نے ابھی بھی جرسی پہن رکھی تھی اور پوری رات جرسی پہنے ہوئے تھے۔ اس وقت ان کی آنکھوں میں آنسو بھی تھے۔ دھونی کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چیپاک میں ون ڈے میں بطور نیٹ بالر ان سے ملاقات کی۔ اس کے بعد 2008 میں میں چنئی سپر کنگز میں شامل ہوا۔ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ جب میں شروع میں ان سے ملا ان کے لمبے لمبے بال تھے لیکن دھونی کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ وہ ایک میچیور لیڈر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔