دھونی اور رائیڈو آئی پی ایل پریکٹس کے لئے چنئی پہنچ گئے

سی ایس کے نے ایک ٹوئٹ میں دھونی اور بلے باز انباتی رائیڈو کی چنئی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے ائرپورٹ پر ان کی تصویر کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 'تھلاوا اسمائیل ود ماسک۔‘‘

مہندر سنگھ دھونی، تصویر ٹوئٹر @ChennaiIPL
مہندر سنگھ دھونی، تصویر ٹوئٹر @ChennaiIPL
user

یو این آئی

چنئی: گزشتہ سال کی مایوس کن کارکردگی کو فراموش کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ان کے ساتھی انباتی رائیڈو آئی پی ایل کے آئندہ 14 ویں سیزن سے قبل پریکٹس کے لئے چنئی پہنچ گئے ہیں۔ بدھ کی رات یہاں پہنچنے کے فوراً بعد دھونی اور رائیڈو پانچ دنوں کے لئے کورنٹائن میں چلے گئے۔ ان کے تین کورونا ٹیسٹ ہوں گے اور تینوں ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وہ پریکٹس شروع کردیں گے۔

سی ایس کے نے ایک ٹوئٹ میں سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی اور بلے باز انباتی رائیڈو کی چنئی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے ائرپورٹ پر ان کی تصویر کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 'تھلاوا اسمائیل ود ماسک۔‘‘


سی ایس کے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے ایس وشوناتھن نے کہا کہ دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ تربیتی سیشن 9 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ "جو کھلاڑی دستیاب ہیں وہ پانچ دنوں کے لازمی کورنٹائن اور تین کورونا ٹیسٹ رپورٹس کے منفی آنے کے بعد تربیت میں حصہ لیں گے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔