وراٹ کوہلی جیسے کرکٹروں نے ٹیسٹ کرکٹ کو زندہ رکھا ہے: ایلن بارڈر

ہندوستانی ٹیم اس وقت آسٹریلیائی دورے پر ہے جہاں اسے 27 نومبر سے تین ون ڈے، تین ٹی-20 اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سڈنی: آسٹریلیا کے پہلے عالمی کپ فاتح کپتان ایلن بارڈر کا خیال ہے کہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی جیسے کرکٹروں کی وجہ سے آج ٹیسٹ کرکٹ زندہ ہے۔ 65 سالہ بارڈر ہندوستانی رن مشین کوہلی کے تئیں اپنی محبت کو چھپا نہیں سکے اور اپنے دل کی بات بیان کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ ان کے خیال میں وراٹ جیسے کرکٹروں کی وجہ سے ٹیسٹ میچ میں دلچسپی برقرار ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم اس وقت آسٹریلیائی دورے پر ہے جہاں اسے 27 نومبر سے تین ون ڈے، تین ٹی-20 اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ ہندوستان کی سرزمین پر 1987 میں پہلی بار آسٹریلیا کو عالمی چیمپئن بنانے والے بارڈر نے کہا کہ ’’وہ ہمارے مضبوط حریف ہیں اور جارحانہ کرکٹ پر یقین رکھتے ہیں۔‘‘ وراٹ ایک بہترین بلے باز ہیں اور ان کے جیسے کھلاڑی اور ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی ٹیموں نے ٹیسٹ کرکٹ کو فرنچائیزی کرکٹ کے بڑھتے خطرے سے بچاتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی دلچسپی کو برقرار رکھا ہے۔‘‘


بارڈر نے مزید کہا کہ وراٹ اس دورے پر صرف ایک ہی ٹیسٹ کھیلیں گے جو آسٹریلیا کے لئے راحت کی بات ہے۔ میرے حساب سے یہ ہندوستان کے لئے بڑا نقصان ہوگا۔ بطور بلے باز اور کپتان ان کی کمی کو پورا کرنا مشکل کام ہے۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’’ہم امید کررہے تھے کہ وراٹ کے پہلے بچے کی پیدائش آسٹریلیا میں ہوتی۔ اس سے ہم بعد میں دعویٰ کرسکتے تھے کہ وہ آسٹریلیائی ہے۔ وارٹ اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ کے بعد ہندوستان لوٹ جائیں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔