سائمنڈز کے انتقال پر کرکٹ کی دنیا سوگوار

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی کھلاڑی اور اس سے بھی بہتر انسان۔ یقین نہیں آتا کہ وہ چلا گیا ہے۔ اس وقت میری ہمدردیاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

اینڈریو سائمنڈز، تصویر آئی اے این ایس
اینڈریو سائمنڈز، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کینبرا: آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز کی ہفتہ کی رات سڑک حادثے میں موت پر پوری کرکٹ دنیا سوگوار ہے۔ آسٹریلوی لیجنڈ اور دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن رہے سائمنڈز کی عمر 46 برس تھی۔ سائمنڈز کی موت سے صرف دو ماہ قبل کرکٹ کی دنیا ایک اور آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن سے محروم ہوگئی۔ سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر راڈ مارش بھی اس سال دنیا کو الوداع کہہ گئے۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ "اگر رائے (اینڈریو) آپ سے ہاتھ ملاتے تھے تو اس کا مطلب تھا کہ اس نے آپ کو اپنی زبان دی تھی۔ وہ اس طرح کے انسان تھے۔ اس لیے میں اسے ہمیشہ ٹیم میں دیکھنا چاہتا تھا۔ ایک غیر معمولی کھلاڑی اور اس سے بھی بہتر انسان۔ یقین نہیں آتا کہ وہ چلا گیا ہے۔ اس وقت میری ہمدردیاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔‘‘


آسٹریلیا کے لیجنڈری وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ اپنے سب سے وفادار، خوش مزاج اور پیارے دوست کے بارے میں سوچیں جو آپ کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ وہ رائے (اینڈریو) تھا۔" آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی اور اس وقت آسٹریلوی ٹیم کے کوچ ڈیرن لیہمن نے کہا کہ’’ساتھیو اپنا خیال رکھنا۔ موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ اس سے بہت پیار کیا اور اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔‘‘ انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیکل وان نے لکھا کہ "سمو... یقین نہیں ہو رہا ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔