آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثہ میں ہلاک، دنیائے کرکٹ میں غم کی لہر

انڈریو سائمنڈز کرکٹ لیجنڈ شین وارن اور ایک اور کرکٹر راڈ مارش کے بعد اس سال انتقال کر جانے والے تیسرے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں، وارن اور مارش کا مارچ کے مہینے میں ایک ہی دن انتقال ہوا تھا

اینڈریو سائمنڈز کی فائل تصویر / آئی اے این ایس
اینڈریو سائمنڈز کی فائل تصویر / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سڈنی: دنیائے کرکٹ کے حوالہ سے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ آسٹریلین کے سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق اینڈریو سائمنڈز کی کار ٹاونزول کے قریب حادثہ کا شکار ہوئی۔ آسٹریلین پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رات 11بجے کے بعد پیش آیا۔

پولیس نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز نے ڈرائیور اور واحد مسافر کو بچانے کی کوشش کی لیکن گاڑی سڑک سے پھسل جانے اور لڑھکنے کے بعد آنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انہوں نے دم توڑ دیا۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق اینڈریو سائمنڈز کی فیملی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔46 سالہ سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 26 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ بھی رہے۔ اینڈریو ایک پوری نسل کا ٹیلنٹ تھے، جنہوں نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی کامیابی اور کوئنز لینڈ کرکٹ کی شاندار تاریخ میں اپنا حصہ ڈالا وہ بہت سے لوگوں کے لیے ایک مذہبی شخصیت تھے جنہیں ان کے مداح اور دوست قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔"


انڈریو سائمنڈز کرکٹ لیجنڈ شین وارن اور ایک اور کرکٹر راڈ مارش کے بعد اس سال انتقال کر جانے والے تیسرے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔ رواں سال 4 مارچ کو آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ جبکہ راڈ مارش کا انتقال بھی 4 مارچ کو ہی ہوا تھا۔

کرکٹ کے عالمی ادارے آئی سی سی نے انڈریو سائمنڈ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ کرکٹ سے وابستہ ہستیاں اور شائقین بھی لگاتار انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین لاچلن ہینڈرسن نے ایک بیان میں کہا، "آسٹریلیائی کرکٹ نے اپنا ایک اور بہترین کھلاڑی کھو دیا ہے۔"


انہوں نے کہا "اینڈریو ایک نسل کے ٹیلنٹ تھے، جنہوں نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی کامیابی اور کوئنز لینڈ کرکٹ کی شاندار تاریخ میں اپنا حصہ ڈالا۔ وہ بہت سے لوگوں کے لیے ایک مثالی شخصیت کی حیثیت رکھتے تھے جنہیں ان کے مداحوں اور دوستوں نے قدر کی نگاہ سے دیکھا تھا۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */