کرکٹ عالمی کپ 2023: کل ختم ہو جائیں گی انتظار کی گھڑیاں، صبح 11.30 بجے جاری کیا جائے گا مکمل شیڈیول

چونکہ ونڈے ورلڈ کپ کا پہلا مقابلہ 5 اکتوبر کو کھیلا جا سکتا ہے، اس لیے 27 جون سے ٹھیک 100 دنوں کا کاؤنٹ ڈاؤن اس میگا ٹورنامنٹ کے لیے شروع ہو جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ورلڈ کپ، تصویر بشکریہ @cricketworldcup</p></div>

ورلڈ کپ، تصویر بشکریہ @cricketworldcup

user

قومی آوازبیورو

رواں سال ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ کا مکمل شیڈیول 27 جون کو جاری کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہندوستان کے ساتھ احمد آباد کے مدیان پر مقابلہ کھیلنے پر اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف اپنے میچ بنگلورو اور چنئی کے میدان پر کھیلنے کے لیے بھی رضامند ہے۔ یعنی ونڈے ورلڈ کپ سے متعلق جاری تنازعات کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق بی سی سی آئی 27 جون کو ممبئی میں 11.30 بجے ونڈے ورلڈ کپ کا شیڈیول جاری کرے گی۔

بتایا جاتا ہے کہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے پاکستان کے ذریعہ 2 میچز کی جگہ بدلنے کے مطالبہ کو مسترد کر دیا ہے۔ آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے رخ کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے مسودہ شیڈیول کے مطابق کھیلنے کو منظوری دے دی ہے۔ چونکہ ونڈے ورلڈ کپ کا پہلا مقابلہ 5 اکتوبر کو کھیلا جا سکتا ہے، اس لیے 27 جون سے ٹھیک 100 دنوں کا کاؤنٹ ڈاؤن اس میگا ٹورنامنٹ کے لیے شروع ہو جائے گا۔ بی سی سی آئی کے ایک افسر نے ’انسائیڈ اسپورٹ‘ کو دیئے اپنے بیان میں کہا کہ 27 جون کو شیڈیول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس کے لیے آئی سی سی ایک تقریب منعقد کرے گا۔


ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے متعلق ایک افسر نے وضاحت کی ہے کہ یہ مقابلہ احمد آباد کے میدان پر کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے میچ کی جگہ بدلنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ہم نے اس میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ کے اہم مقابلوں میں سے ایک ہے اور آئی سی سی اسے پوری طرح سے اہم تصور کر رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہی اس ٹورنامنٹ کا پہلا اور فائنل مقابلہ کھیلا جا سکتا ہے۔ اس میگا ٹورنامنٹ کی شروعات 5 اکتوبر سے ہو سکتی ہے اور خطابی مقابلہ 19 نومبر کو کھیلا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔