کرکٹ: شکیب الحسن کی 5 سالہ بادشاہت ختم، 39 سالہ کھلاڑی کے سر سجا نمبر 1 وَنڈے آل راؤنڈر کا تاج

آئی سی سی نے وَنڈے آل راؤنڈرس کی تازہ رینکنگ جاری کی ہے جس میں طویل مدت کے بعد یہ دیکھنے کو ملا کہ کسی کھلاڑی کسی کھلاڑی نے شکیب الحسن کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

محمد نبی، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
محمد نبی، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
user

قومی آوازبیورو

وَنڈے کرکٹ میں جب نمبر 1 آل راؤنڈر کی بات ہوتی ہے تو ذہن میں صرف ایک ہی نام آتا ہے، شکیب الحسن، جو کہ عرصۂ دراز سے اس کرسی پر اپنا قبضہ جمائے ہوئے ہیں، لیکن آج ان کا یہ قبضہ ختم ہو گیا ہے۔ ان کی جگہ 39 سالہ ایک کھلاڑی کے سر وَنڈے کرکٹ میں نمبر 1 آل راؤنڈر ہونے کا تاج سج گیا ہے۔ اس کھلاڑی کا نام ہے محمد نبی۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کے کرکٹر شکیب الحسن پچھلے تقریباً پانچ سالوں سے وَنڈے کرکٹ کے نمبر 1 آل راؤنڈر تھے، لیکن 39 سال کی عمر میں افغانستان کے مایہ ناز کھلاڑی محمد نبی نے انھیں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ محمد نبی کافی وقت سے گیند اور بلے دونوں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، لیکن شکیب الحسن انھیں نمبر 1 بننے کا موقع نہیں دے رہے تھے۔ اب محمد نبی کو ان کی بہترین کارکردگی کا انعام ملا ہے اور آئی سی سی کی تازہ وَنڈے آل راؤنڈر رینکنگ میں انھوں نے شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں 39 سالہ محمد نبی 314 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں پہلے مقام پر ہیں اور شکیب الحسن کے 310 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جس کی وجہ سے وہ دوسرے مقام پر کھسک گئے ہیں۔ حالانکہ دونوں کے درمیان فاصلہ بہت کم ہے اور شکیب الحسن اچھے کھیل کا مظاہرہ کر کے ایک بار پھر نمبر 1 کی کرسی پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ بات کی جائے تو زمبابوے کے سکندر رضا 288 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان 255 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔