کرکٹ: امرجنگ ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، پاکستانی ٹیم سے مقابلہ 15 جولائی کو

امرجنگ ایشیا کپ 2023 میں 8 ٹیمیں شامل ہیں، یہ ٹیمیں ہیں ہندوستان، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، عمان، متحدہ عرب امارات اور نیپال۔

کرکٹ، تصویر آئی اے این ایس
کرکٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

امرجنگ ایشیا کپ 2023 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے انڈیا اے ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد 13 جولائی سے 23 جولائی کے درمیان ہونا ہے۔ اس امرجنگ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی سری لنکا کر رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے مقابلے کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ امرجنگ ایشیا کپ 2023 میں 8 ٹیمیں شام ہیں۔ یہ ٹیمیں ہیں ہندوستان، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، عمان، متحدہ عرب امارات اور نیپال۔ یہ مقابلہ وَنڈے فارمیٹ میں یعنی 50-50 اوورس کا کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 15 جولائی کو کھیلا جائے گا جس کا سبھی کو بے صبری سے انتظار ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں اگر ان دونوں ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو آگے ناک آؤٹ مقابلوں میں ان کا سامنا ہو سکتا ہے۔


بہرحال، جونیئر کرکٹ کمیٹی نے امرجنگ ایشیا کپ کے لیے جس ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا ہے اس کی کپتانی یش دھل کے ہاتھ میں دی گئی ہے۔ ابھشیک شرما ٹیم کے نائب کپتان بنائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں وکٹ کیپر کے طور پر پربھ سمرن سنگھ اور دھرو جوریل کو جگہ ملی ہے۔ گیندبازوں میں ہرشت رانا، آکاش سنگھ، نتیش کمار ریڈی، راج وردھن ہنگرگیکر کو شامل کیا گیا۔ امرجنگ ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے:

سائی سدرشن، ابھشیک شرما (نائب کپتان)، نکن جوس، پردوس رنجن پال، یش دھل (کپتان)، ریان پراگ، نشانت سندھو، پربھ سمرن سنگھ (وکٹ کیپر)، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، مانو ستھار، یوراج سونگھ ڈوڈیا، ہرشت رانا، آکاش سنگھ، نتیش کمار ریڈی، راج وردھن ہنگرگیکر۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔