کرکٹ: بی سی سی آئی کے اسکورر تیواری کا کورونا سے انتقال

دہلی کے مقامی کھیل افسران، دہلی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن، دہلی اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور اسپورٹس جرنلسٹوں نے کے کے تیواری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

تصویر آئی این ایس
تصویر آئی این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی) کے اسکورر کے کے تیواری کا کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ کے کے تیواری گزشتہ کچھ وقت عرصے سے ایمس جھجر میں وینٹی لیٹر پر تھے لیکن ان کا صبح انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں بیوی، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ ان کی بڑی بیٹی نے وکالت کرلی ہے لیکن ابھی کیریر کے جدوجہد کے دور میں ہے۔ چھوٹی بیٹی 12 ویں کرنے کے بعد انجینئرنگ کی تیاری کررہی ہے۔ ان کا چھوٹا بیٹا ابھی ساتویں جماعت میں پڑھتا ہے۔

دہلی کے مقامی کھیل افسران، دہلی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن، دہلی اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور اسپورٹس جرنلسٹوں نے کے کے تیواری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔