بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کا کیریئر خطرے میں، بورڈ بڑا فیصلہ جلد لے سکتا ہے

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نے شکیب الحسن کے خلاف قتل کیس پر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکیب الحسن کے مستقبل کا فیصلہ راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہے ہیں تاہم اس کھلاڑی کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ شکیب الحسن کا کیرئیر بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ در اصل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے شکیب الحسن کے خلاف قتل کیس پر بڑا بیان دیا ہے۔ ہفتہ کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے کہا کہ شکیب الحسن کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔

اس سے قبل جمعرات کو ٹیکسٹائل فیکٹری کی ملازم روبیل کے والد رفیق الاسلام نے شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ہفتہ کو شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں طویل ملاقات کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے کہا کہ انہیں ابھی تک قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ شکیب الحسن کے بارے میں فیصلہ 30 اگست کو راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل کریں گے۔


پریس کانفرنس میں فاروق احمد نے کہا کہ شکیب کے بارے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بورڈ کو  ابھی تک کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ تاہم اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں اور یہ بہت اچھی خبر ہے کہ ہم نے چوتھے دن اچھا کھیلا ہے۔ کل پانچواں دن ہے، ٹیسٹ کا فیصلہ کن دن اور میرے خیال میں اس وقت ہم نے اس کے بارے میں نہیں سوچا، کل کے بعد سوچیں گے۔ کھیل ختم ہونے کے بعد ہم  فیصلہ کریں گے، تب ہی قانونی نوٹس کے بارے میں بھی کچھ کہہ سکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔