بگ بیش لیگ: فائنل میں سڈنی سکسرز کو شکست دے کر برسبین ہیٹ بنا چمپئن

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں برسبین نے سڈنی کو 54 رنوں سے شکست دے دی، آسٹریلیائی تیز گیندباز اسپنسر جانسن نے برسبین کی طرف سے کھیلتے ہوئے 26 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بگ بیش لیگ کے فائنل مقابلے میں آج برسبین ہیٹ نے سڈنی سکسرز کو 54 رنوں سے شکست دے دی۔ برسبین کی طرف سے کھیلتے ہوئے آئی پی ایل نیلامی میں اونچی بولی حاصل کرنے والے آسٹریلیائی تیز گیندباز اسپنسر جانسن نے بہترین گیندبازی کا نمونہ پیش کیا۔ انھوں نے محض 26 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے 13ویں سیزن میں فائنل مقابلہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ یہاں برسبین نے سڈنی کو 54 رنوں سے شکست دے کر دوسری بار اس خطاب پر قبضہ کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی گزشتہ 11 سال سے چلا آ رہا اس کا انتظار بھی ختم ہو گیا۔ برسبین کو طویل مدت سے اپنے دوسرے خطاب کا انتظار تھا لیکن 13-2012 میں چمپئن بننے کے بعد سے ہی ٹیم فائنل تک بھی نہیں پہنچ پائی تھی۔


ناتھن میکسوینی کی کپتانی والی برسبین ہیٹ نے آج کھیلے فائنل مقابلے میں پہلے بلے بازی کی اور 20 اوورس میں 8 وکٹ کے قنصان پر 166 رن بنائے۔ پہلے ہی اوور میں سلامی بلے باز جمی پیرسن آؤٹ ہو گئے، لیکن برسبین نے اس کے بعد بہترین واپسی کی۔ فائنل سے قبل چیلنجر میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرس کے خلاف 140 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلے والے سلامی بلے باز جوش براؤن نے 53 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ کپتانی میکسوینی نے 33 اور میٹ رینشا نے 40 رنوں کا تعاون کیا۔ سڈنی سکسرز کی طرف سے شان ایبٹ نے 4 وکٹ حاصل کیے۔

جواب میں سڈنی سکسرز کی اننگ شروع میں ہی لڑکھڑاتی ہوئی دکھائی دی۔ اسپنسر جانسن (26 رن پر 4 وکٹ) اور مائیکل نیسر کی تیز گیندبازی کے سامنے سڈنی کے ٹاپ آرڈر بلے باز پوری طرح ناکام ثابت ہوئے۔ سڈنی کی امیدیں اپنے تجربہ کار کپتان موسیس ہنرکس پر مرکوز ہو گئیں، لیکن وہ بھی 25 رن کا ہی تعاون کر سکے۔ ہنرکس کچھ دیر تک میدان پر ضرور رہے، لیکن دوسری طرف وکٹ گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ پوری ٹیم اٹھارہویں اوور میں صرف 112 کے اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔