وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سڑک حادثہ میں زخمی، بغرض علاج ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل

ممتا بنرجی کی کار تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی تھی، ایک جگہ راستہ اونچا ہونے کے سبب ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دیا جس سے ممتا بنرجی کو آگے کی طرف جھٹکا لگا اور ان کی پیشانی میں چوٹ لگ گئی۔

ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہو گئی ہیں۔ آج کار سے سفر کرتے ہوئے وہ زخمی ہوئیں جس کے بعد انھیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وزیر اعلیٰ وردمان میں انتظامی افسران کے ساتھ میٹنگ ختم کر کولکاتا لوٹ رہی تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ ممتا بنرجی کی کار تیز رفتاری کے ساتھ کولکاتا کی طرف بڑھ رہی تھی۔ ایک جگہ سڑک پر راستہ اونچا تھا جہاں ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دیا جس سے ممتا بنرجی خود کو سنبھال نہیں سکیں اور زخمی ہو گئیں۔ فی الحال یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ چوٹ کتنی شدید ہے۔ اچانک بریک لگنے کی وجہ سے ممتا بنرجی کو آگے کی طرف جھٹکا لگا جس کی وجہ سے ان کی پیشانی میں چوٹ لگ گئی۔ انھیں فوری طور پر ایس ایس کے ایم اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق وردمان میں میٹنگ سے پہلے ممتا بنرجی نے ایک عوامی تقریب میں شرکت کی تھی۔ پھر میٹنگ ختم ہونے کے بعد ممتا بنرجی کو ہیلی کاپٹر سے راجدھانی کولکاتا پہنچنا تھا۔ دھند اور خراب موسم کی وجہ سے انھوں نے بذریعہ سڑک کولکاتا پہنچنے کا ارادہ کیا۔ ان کا قافلہ کولکاتا کی طرف بڑھ ہی رہا تھا کہ اچانک یہ حادثہ پیش آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔