عالمی کپ فائنل مقابلہ سے قبل روہت شرما نے پریس کانفرنس میں دیں کچھ اہم جانکاریاں

ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ انھیں اس بات سے کوئی دقت نہیں کہ آسٹریلیا نے گزشتہ 8 مقابلے جیتے ہیں، ساتھ ہی روہت نے کہا کہ عالمی کپ کے لیے 2 سال پہلے سے تیاری ہو رہی تھی جس کا نتیجہ سامنے ہے۔

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

روہت شرما، تصویر@BCCI

user

قومی آوازبیورو

عالمی کپ 2023 کا فائنل مقابلہ کل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کی شام ہندوستانی کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس میں کچھ اہم جانکاریاں میڈیا کو دیں۔ ہندوستانی کپتان نے آسٹریلیا کو لے کر کہا کہ انھیں اس بات سے کوئی دقت نہیں کہ آسٹریلیائی ٹیم نے گزشتہ 8 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ (فائنل) اچھا مقابلہ ہوگا اور دونوں ٹیمیں کھیلنے کے قابل ہیں۔

ہندوستان کی عالمی کپ سے متعلق تیاریوں کا بھی تذکرہ روہت شرما نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انھوں نے بتایا کہ عالمی کپ کی 2 سال پہلے سے تیاری ہو رہی تھی اور یہ (فائنل مقابلہ کھیلنا) میرے لیے سب سے بڑا لمحہ ہے، کیونکہ میں 50 اوور کا عالمی کپ دیکھتے ہوئے ہی بڑا ہوا ہوں۔ اب ہمیں بس اس بات پر توجہ دینی ہے کہ ضروری کیا ہے۔ اس بات کو بہت توجہ دی گئی ہے کہ ہم نے جو تیاری کی ہے، اس پر برقرار رہنا ہے۔ ہم نے پہلے میچ سے ایک چیز کو برقرار رکھا ہے اور وہ ہے سکون۔ ایک ہندوستانی کرکٹر ہونے کے ناطے آپ کو دباؤ برداشت کرنا ہوتا ہے اور یہ ہمیشہ رہے گا۔ ایک بڑے کھلاڑی کی شکل میں آپ کو تنقید، دباؤ اور تعریف کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔


ہندوستان کے پلیئنگ الیون پر بات کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ سبھی 15 کھلاڑیوں کے پاس کھیلنے کا موقع ہے۔ ہم آج اور کل پچ اور حالات کا جائزہ لیں گے اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ 13-12 لوگ (کھلاڑی) تیار ہیں، لیکن پلیئنگ الیون سیٹ نہیں ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سبھی 15 کھلاڑی میچ کے لیے تیار رہیں۔

ہندوستانی کپتان نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ سے متعلق کہا کہ ہندوستان-پاکستان مقابلے میں گھاس نہیں تھی، لیکن اس بار ہلکی گھاس ہے۔ میں نے آج پچ نہیں دیکھی، لیکن یہ دھیمی ہوگی۔ ہم کل پچ دیکھیں گے اور پھر کچھ فیصلے تک پہنچیں گے۔ کھلاڑیوں کو اس بارے میں پتہ ہے۔ حالات کافی بدلے ہیں، درجہ حرارت بھی کم ہوا ہے۔ ٹاس فیکٹر کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یہ زیادہ اہم نہیں ہوگا۔ ہم حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے صرف اچھا کرکٹ کھیلنے پر توجہ دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔