آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے لیے تیار، پاکستان کے خلاف کھیلیں گے آخری ٹیسٹ!

گزشتہ کئی مہینوں سے  ڈیوڈ وارنر اپنے فارم کو لے کر پریشان ہیں، کرکٹ آسٹریلیا جب ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا انتخاب کر رہی تھی تو فکرمند تھی کہ وارنر کا انتخاب کیا جائے یا نہیں۔

ڈیوڈ وارنر، تصویر آئی اے این ایس
ڈیوڈ وارنر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان لندن کے ’دی اوول‘ میدان میں عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل مقابلہ شروع ہونے میں اب چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں۔ اس درمیان آسٹریلیا بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ کو جلد الوداع کہنے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے۔ عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل سے ٹھیک پہلے وارنر نے بتایا ہے کہ وہ آئندہ سال جنوری میں ٹیسٹ کرکٹ سے وداعی لینے کو تیار ہیں۔

دراصل گزشتہ کئی مہینوں سے  ڈیوڈ وارنر اپنے فارم کو لے کر پریشان ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا جب ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا انتخاب کر رہی تھی تو فکرمند تھی کہ وارنر کا انتخاب کیا جائے یا نہیں۔ لیکن وارنر کو نہ صرف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے، بلکہ اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے لیے بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ آسٹریلیائی سلیکٹرس کا ماننا ہے کہ ایشیز سیریز میں وارنر کی کارکردگی کی بنیاد پر ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ انھیں آگے ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا یا نہیں۔ لیکن اب خود وارنر نے واضح کر دیا ہے کہ وہ زیادہ طویل وقت تک اس فارمیٹ میں نہیں کھیلیں گے۔


ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ سڈنی میں جنوری 2024 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے ساتھ اس فارمیٹ میں اپنا کیریر ختم کرنا چاہیں گے۔ گویا کہ وارنر 2024 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کھیلتے ہوئے تو نظر آئیں گے، لیکن پھر اس کے بعد اپنے ٹیسٹ کیریر پر فل اسٹاپ لگا دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔