آئی پی ایل-2021 کے لیے نیلامی کا بازار تیار، 1097 کھلاڑیوں نے کرایا رجسٹریشن

انڈین پریمیر لیگ کے ٹوئٹ کے مطابق جن 283 بیرون ملکی کھلاڑیوں نے نیلامی کے لیے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے ان میں سب سے زیادہ 56 کھلاڑیوں کا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے۔

آئی پی ایل
آئی پی ایل
user

تنویر

انڈین پریمیر لیگ یعنی آئی پی ایل کے 14ویں سیزن کے لیے نیلامی کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ آئی پی ایل 2021 کی نیلامی کا انعقاد آئندہ 18 فروری کو چنئی میں طے ہے اور میڈیا ذرائع کے مطابق یہ نیلامی دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔ انڈین پریمیر لیگ کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے آج کیے گئے ایک ٹوئٹ میں جانکاری دی گئی ہے کہ آئی پی ایل 2021 کے پیش نظر نیلامی کے لیے کل 1097 کھلاڑیوں نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے جن میں 814 ہندوستانی کھلاڑیوں اور 283 بیرون ملکی کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔

انڈین پریمیر لیگ کے ٹوئٹ کے مطابق جن 283 بیرون ملکی کھلاڑیوں نے نیلامی کے لیے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے ان میں سب سے زیادہ 56 کھلاڑیوں کا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے۔ دوسرے مقام پر آسٹریلیا ہے جہاں کے 42 کھلاڑیوں نے نیلامی میں اپنا نام دیا ہے۔ علاوہ ازیں جنوبی افریقہ کے 38، سری لنکا کے 31، نیوزی لینڈ کے 29، انگلینڈ کے 21، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 9، نیپال کے 8، اسکاٹ لینڈ کے 7، بنگلہ دیش کے 5 اور آئرلینڈ، زمبابوے، امریکہ و نیدرلینڈ کے 2-2 کھلاڑیوں نے نیلامی کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔


بی سی سی آئی کے اعزاز سکریٹری جے شاہ کے نام سے جاری ایک بیان میں آئی پی ایل 2021 کی نیلامی کے تعلق سے یہ بھی تفصیل بتائی گئی ہے کہ اس میں 21 کیپڈ ہندوستان کھلاڑی، 186 کیپڈ بیرون ملکی کھلاڑی، 50 اَن کیپڈ ہندوستانی کھلاڑی (جنھوں نے کم از کم ایک آئی پی ایل میچ کھیلا ہے)، 2 بیرون ملکی اَن کیپڈ کھلاڑی (جنھوں نے کم از کم ایک آئی پی ایل میچ کھیلا ہے)، 743 اَن کیپڈ ہندوستانی، 68 اَن کیپڈ بیرون ملکی اور 27 ایسو سی ایٹ نیشنلز کے کھلاڑی شامل ہیں جن پر بولی لگائی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */